پرتھ: ہندوستان نے متحدہ عرب امارات کو یکطرفہ مقابلے میں نو وکٹ سے شکست دے کر کے ورلڈ کپ میں لگاتار تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔
متحدہ عرب امارات نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کای جو تباہ کن ثابت ہوا اور پوری ٹیم 102 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے شیمان انور کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ہندوستانی باؤلرز کی نپی تلی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا، انہوں نے 35 رنز بنائے۔
امارات کے آٹھ بلے بازڈبل فیگر میں داخل نہ ہو سکے۔
ہندوستان کی جانب سے روی چندرہ ایشون چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ امیش یادو اور رویندرا جدیجا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں ہندوستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی ہدف تک رسائی حاصل کر لی، روہت شرما نے 57 اور ویرات کوہلی 33 نے رنز بنائے۔
ایشون کو چار وکٹیں لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔