کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں قلات میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں ریٹرننگ افسر کی جانبدارانہ رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قلات میں ریٹرننگ افسر نے خود جا کر حکومتی جماعت سے تعلق رکھنے والے امیدوار کے حق میں ووٹ کاسٹ کرانے کیلئے کونسلرز پر ڈباؤ ڈالنے اور پولنگ اسٹیشن میں دھاندلی کرانے کے مرتکب ہوئے ہیں اختیارات کا ناجائز اور غیر قانونی طریقے سے فائدہ اٹھانے اور حکومتی امیدوار کو کامیاب کرانے کیلئے ووٹ کاسٹ کرانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت دھاندلی زدہ طریقے سے اقتدار پر براجمان حکمرانوں نے بلدیاتی انتخابات میں بھی اپنی روش کو برقرار رکھا قلات ‘ گوادر سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں ہارس ٹریڈنگ ‘ ریٹرننگ افسران کے ذریعے دھاندلی ‘ ممبران کی وفاداریاں خریدنے اور گوادر میں ممبران کے اغواء کے مرتکب بھی بنے تمام غیر قانونی اقدامات سے اجتناب نہیں کیا گیا اور آخری مرحلے میں قلات میں ریٹرننگ افسر کی جانبداری اور خود جا کر ووٹ کاسٹ کرائے اس موقع پر بی این پی اور دیگر جماعتوں نے کونسلران سے احتجاجاً بائیکاٹ کیا اور نتائج کو تسلیم کرنے سے انکار کیا اور قلات سے تعلق رکھنے والے اہل قلم ‘ سیاسی ورکروں ‘ عوام اور نو منتخب کونسلران کے سامنے دھاندلی کی گئی ضلع قلات کے ضلعی انتظامیہ کے ارباب و اختیار و ریٹرننگ افسر دھاندلی میں کسی سے پیچھے نہیں رہے قلات میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے کو صاف شفاف کہنا درست نہیں ہو گا الیکشن کمیشن فوری طور پر اس بات کا نوٹس لے اور ضلعی انتظامیہ کے ارباب و اختیار کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی بنائے جو غیر قانونی اقدامات کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرے حکومت کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کا جو بازار گرم کیا گیا ہے وہ کسی بھی ڈھکی چھپی نہیں جو حکمرانوں کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قلات میں ہونے والے بلدیاتی نتائج کو تسلیم نہ کرتے ہوئے اس عمل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی دریں اثناء پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ کل بروز اتوار صبح 9بجے پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کا ضلعی کنونشن ملن ہال سریاب روڈ منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے ضلع کونسل کے ممبران ‘ یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی سیکرٹریز اور ضلعی کونسلران شرکت کریں گے اس کنونشن میں ضلع کوئٹہ کے انتخابات بھی عمل میں لائے جائیں گے کوئٹہ کے یونٹ سیکرٹریز ‘ ڈپٹی یونٹ سیکرٹریز ‘ ضلعی کونسلران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وقت مقررہ پر اپنی شرکت کو یقینی بنائیں ۔