|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2015

کوئٹہ: ضلع پشین کے تحصیل برشورمیں خسرے کی وباء پھوٹ پڑی 8بچے جاں بحق ہوگئے ان خیالات کااظہاریونین کونسل برشورکے چےئرمین عبدالولی کاکڑ نے غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ خسرے سے بچوں کی ہلاکتیں ضلع پشین کے علاقے برشور اور گردونواح کے علاقوں میں ہوئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برشور اور گردونواح کے علاقوں میں بڑی تعداد میں بچے خسرے سے متاثر ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک بچوں میں 7کی ہلاکت یونین کونسل خلجی جبکہ ایک کی ہلاکت یونین کونسل برشور میں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ویکسینیشن اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔اس سلسلے میں محکمہ صحت کا موقف جاننے کے لیے ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت بلوچستان سے دو مرتبہ فون پر رابطہ کیا گیا۔دفتر کے اہلکاروں نے بتایا کہ وہ کراچی میں ایک اجلاس میں مصروف ہیں جس کے باعث محکمے کا موقف معلوم نہیں ہوسکا۔