|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ ملک کی قومی،سیاسی،معاشی،معاشرتی ترقی،پسماندگی اوربدامنی،دہشتگردی کوجڑسے ختم کرنے کیلئے افغان مہاجرین کی باعزت انخلاء کووفاقی اورصوبائی حکومتیں ممکن بنائیں ان خیالات کااظہارگزشتہ روزنیشنل پارٹی کی صوبائی کابینہ کے اجلاس سے وحدت بلوچستان کے صدرمیراقبال زہری اورعبدالخالق بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کیااجلاس میں ایم پی اے ڈاکٹرشمع اسحاق اوررگنشام داس سمیت صوبائی عہدیداران اورریجنل سیکرٹریزموجود تھے اجلاس میں10,11,12اپریل کومنعقدہونے والے وحدت کنونشن کی تیاریوں کے سلسلے میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں ڈاکٹریاسین بلوچ،محمداقبال زہری،عبدالخالق بلوچ،جان محمدبلیدی،محراب مری،خیربخش بلوچ،ڈاکٹرشمع اسحاق،نیازبلوچ،صدیق پانیزئی،علی احمدلانگو،لیاقت شاہوانی،عبدالغفارقمبرانی ہونگے جبکہ پبلسٹی اورمیڈیاکمیٹی برائے وحدت کنونشن حاجی عبدالمنان،علی احمدلانگو،لیاقت شاہوانی ہونگے اجلاس میں وحدت کنونشن کے کونسلران کی تقسیم کااختیارصوبائی صدراورجنرل سیکرٹری کودیاگیاکہ وہ مرکزی صدراورسیکرٹری جنرل سے مشاورت کرکے ایک ہفتے میں اضلاع کے کونسلران کاتعین کریں اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کئی سالوں سے موجودہ افغان مہاجرین کی بدولت ملک دہشتگردی،اغواء برائے تاوان،خوف وہراس،فرقہ وارانہ فسادات،پسماندگی اورجہالت جیسے شدیدمسائل کاشکارہوااب وقت کاتقاضاہے کہ ملک کی عظیم ترمفادسیاسی ،قومی ،معاشی معاشرتی ترقی وخوشحالی اورمستقبل کومحفوظ بنانے کیلئے افغان مہاجرین کوباعزت طورپران کے اپنے ملک روانہ کیاجائے اجلاس میں کلویپ بلوچستان کی مجموعی کارکردگی اوراقدامات کوسراہتے ہوئے تعمیری اقدامات کی تشہیراورعمل کرنے کیلئے تمام ذیلی اداروں کوتاکید کی گئی۔