|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونلز کی ڈیڈلائن میں تیسری مرتبہ توسیع کی منظوری دے دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرنے والے الیکشن ٹریبونلز کی ڈیڈلائن میں تیسری مرتبہ توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد ٹریبونلز 30 اپریل تک کام کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ 2013 کے عام انتخابات کے بعد انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے بااختیار الیکشن ٹریبونل قائم کئے گئے تھے جنہیں 6 ماہ میں درخواستوں پر فیصلہ سنانے کا پابند کیا گیا تھا تاہم پونے 2 سال گزرنے کے بعد بھی الیکشن ٹریبونلز میں 40 مقدمات زیر سماعت ہیں۔