|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2015

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری پر الزام لگایا ہے کہ وہ جمیعت عمائے اسلام (ف) کے ساتھ مل کر سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہے۔ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ نہیں تھی لیکن تحریک انصاف کے مطالبے پر ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے حکومت نے بائیسویں آئینی ترمیم لانے کی پیشکش کی ۔ عمراں خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھی سینٹ انتخابات میں شفافیت لانے اور ہارس ٹریڈنگ کے خاتمے کے لیے کل جماعتی کانفرنس میں گئی ۔ پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق چیئرمین عمران خان نے گذشتہ روز ٹیلی فونک رابطے میں سابق صدر آصف زرداری سے سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے سے متعلق ون پوائنٹ ایجنڈے پر بات کی۔