|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2015

کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کتے کے گوشت کو بکرے کا گوشت کہہ کر فروخت کرنے والے دو ملزمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ابراہیم حیدری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں دو افراد کتوں کا گوشت بنانے میں مصروف تھے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان چھ ماہ سے یہ کام کررہے تھے جس کے لئے وہ آوارہ کتے پکڑتے اور پھر ان کا گوشت مختلف علاقوں میں فروخت کردیتے تھے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ ان کے ایک ساتھی کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص انہیں کورنگی میں بکرے ذبح کرنے کا کہہ کر لے جاتا تھا جب وہ اس گھر میں پہنچتے تو کتے پہلے ہی سے کٹے ہوتے تھے، وہ صرف گوشت بنانے کا کام کرتے تھے۔