کوئٹہ : فرنٹےئر کور کے عملے نے کاروائی کرتے ہوئے پاک افغان بارڈر پر چمن کے علاقے سے بھاری مقدار میں راکٹ لانچر اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے گاڑی قبضے میں لے لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز فرنٹےئر کور کے عملے نے پاک افغان بارڈر پر واقع چمن کے علاقے کلی محمود آباد میں ایک گاڑی سے آر پی جی 7 راکٹ کے 10گولے بمعہ فیوز ، سنائپر رائفل کے 2042راؤنڈ ،2ایس ایم جی،9 میگزین ،340راؤنڈ برآمد کرکے قبضے میں لے لئے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی مزید کاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔
ایف سی کی کا روائی ،چمن کے علاقے سے بھاری مقدار میں راکٹ لانچر اور اسلحہ ایمونیشن برآمد
وقتِ اشاعت : March 5 – 2015