کوئٹہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے اسمبلی میں پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ جمعیت ایک نظریاتی جماعت ہے جس نے ہمیشہ جس حمایت اورمخالفت کی کھل کرکی بلوچستان میں سینٹ کے انتخابات میں اپنے اتحادیوں سے کیے گئے وعدوں کی لاج رکھی کیونکہ ہم اور ہمارے آکابرین نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی ہے ملک کی تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنے نظریات کی خاطر وزارت اعلیٰ کا منصف کو چھوڑاہے ۔یہ بات انہوں نے سینٹ الیکشن کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ سینٹ کی الیکشن بلوچستان میں ہمارے امیدوار اور ہمارے اتحادیوں کی کامیابی اس بات کی دلیل ہے کہ ہم نظریاتی اور اصولی سیاست کے قائل ہے سینٹ کے الیکشن میں ہمارے ارکان اسمبلی نے جماعتی فیصلے پر لبیک کہتے ہوئے جماعت کی مرضی کے مطابق ووٹ کاسٹ کیا انہوں نے کہاکہ بلوچستان اسمبلی میں سینٹ کے الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے جس طرح کی باتیں میڈیا میں گردش کررہی تھی ایسا لگ رہا تھا کہ آدھی سے زیادہ نشستیں آزاد امیدوار جیتے گی لیکن الیکشن میں چند ایک کو چھوڑ کراکثر سینیٹر جماعتی بنیادوں پر منتخب ہوئے جوکہ ایک خوش آئند بات اور اسمبلی ارکان کی وقار میں اضافے کی سبب بنے گی جس طرح سینٹ کے انتخابات ایک پر خوشگوار ماحول میں ہوئے اس پر تمام سیاسی جماعتیں مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے جمہوری طرز عمل اپنا تے ہوئے ووٹ کی اکثریت رائے کے ذریعے تبدیلی کا فیصلہ کیاانہوں نے کہاکہ جمعیت علماء اسلام کے نومنتخب سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کو مبارکبادپیش کرتے ہیں اور خصوصاً جمعیت علماء اسلام کے ارکان اسمبلی کو مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے مولانا حیدری کے کامیابی کیلئے دن رات کاوشیں کی اور اتحادیوں سے رابطے رکھے انہوں نے اپنے اتحادیوں کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جمعیت کی سینیٹر مولانا حیدری کو کامیاب کرانے میں ان کی مدد کی انہوں نے صوبے کے تمام کامیاب سینیٹرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ وفاق میں صوبے کی نمائندگی کرتے ہوئے صوبے کی عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرینگے اور ان کے مسائل کو اسلام آباد کے ایوانوں میں پہنچا کر عوامی نمائندگی کا حق ادا کرینگے کیونکہ بلوچستان کا شمار ملک کے پسماندہ ترین صوبوں میں ہوتا ہے اور سینٹ آف پاکستان ایک ایسا ادارہ ہے کہ جس میں ملک بھر کی نمائندگی کا تناسب یکساں ہے اور ملک کے اہم فیصلوں پر اس کا ایک اہم کردار ہے۔