|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالاوان اور سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری سے جمعہ کو زہری ہاوس میں بلوچستان مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے ملاقات کی اور سینٹ کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی بھاری اکثریت سے کامیابی پر ان کو مبارک باد دی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ مسلم لیگ ن کے نومنتخب سینٹر ایوان بالا میں جا کر بلوچستان کی عوام کی مکمل نمائندگی کرینگے اور بلوچستان کو اس وقت جو مشکلات کا سامنا ہے اس بارے می ایوان با لا میں آواز اٹھائینگے نواب ثناء اللہ زہری نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ مسلم لیگ ن کے نومنتخب سینٹر ایوان بالا میں بلوچستان عوام کی بھر پور نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن مرکز میں یا صوبے میں اپوزیشن میں ہو یا حکومتی بینچوں پر انہوں نے بلوچستان کے عوام کی مکمل ترجمانی کی ہے اور عوام کو مایوس نہیں کیا ہے اس موقع پر مسلم لیگ ن کے نومنتخب سینیٹر آغا شہباز درانی اور پارٹی کے دیگر عہدیدار بھی موجو د تھے ۔