|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2015

کوئٹہ :بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سربراہ میر اسرار اللہ زہری نے کہا ہے کہ بی این پی (عوامی) کی خواہش ہے کہ صوبہ کے تمام قوم پرستوں کو اکٹھا کرکے آنے والے وقتوں میں عوام کو ایک اچھی اور مضبوط سیاسی فضاء قائم کریں بلوچستان سمیت ملک بھر میں سینٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ نہیں بلکہ فاسٹ ٹریڈنگ ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے سینٹ انتخابات میں اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیکر سیاست میں مثبت فیصلہ کیا اور آنے والے وقتوں میں یاد رکھا جائے گا عہدہ ہو یا نہ ہو لیکن حقیقی سیاست ہونی چاہئے ہمیں افسوس ہے کہ بلوچستان کی کچھ سیاسی جماعتوں کو پنجاب کی غلامی پسند ہے جب بھی اقتدار میں کچھ لوگ آتے ہیں تو پنجاب کا رخ کرتے ہیں اور عوام کے مینڈنٹ کی توہین بھی کرتے ہیں مرکز میں کسی بھی سیاسی جماعت کو بلوچستان کے عوام کی نہیں بلکہ یہاں کی سرزمین سے محبت کرتے ہیں اور ان کے وسائل کو لوٹنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ کی عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے اور حکمران ان کو نقل مکانی پر مجبور کرکے صوبہ کی سرزمین کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے حوالے کرنا چاہتے ہیں اور اسی لئے پرتشدد واقعات بھی اسی کی کڑی ہیں انہوں نے کہا کہ اتحاد و اتفاق خوبصورت چیز ہے ہماری کوشش ہے کہ صوبہ کے جتنے بھی قوم پرست ہیں ان کو آنے والے وقتوں میں اکٹھا کریں مگر کچھ قوم پرست اقتدار میں آکر مغرور ہوکر چلے گئے جب اقتدار جائے گا تو ان کو بلوچستان کے مسائل نظر آنے لگیں گے بلوچستان کا سیاسی ماحول جمہور کا شکار ہے اور خراب صورتحال کی وجہ سے سیاسی ماحول کم اور تشدد کے واقعات زیادہ ہوتے ہیں بلوچستان پسماندہ ضرور ہے لیکن سیاست میں خودکفیل ہے ۔