|

وقتِ اشاعت :   March 7 – 2015

دبئی متحدہ عرب امارات ریکوڈک کے ایک نئے منصوبے پر 260ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یہ منصوبہ پرانے منصوبے سے الگ ہے سابقہ کمپنی نے ایک محدود علاقے کا سروے کیا تھا اور معدنی دولت کا اندازہ لگایا تھا ریکوڈک ایک وسیع تر علاقہ ہے جہاں پر تانبے اور سونے کے وسیع ذخائر پائے گئے ہیں بعض تحقیقاتی اداروں نے ان کی مالیت کا اندازہ چھ ٹریلین ڈالر لگایا تھا واضح رہے کہ حکومت بلوچستان اور سابقہ کمپنی کے درمیان اندرون پردہ بات چیت چل رہی ہے کہ عدالت سے باہر کوئی تصفیہ کیا جائے وفاقی حکومت کا بھی صوبائی حکومت پر دباؤ بڑھ گیا ہے کہ جلد سے جلد عدالت سے باہر کوئی تصفیہ کیا جائے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے بھی ان اطلاعات کی تصدیق کی ہے کہ امارات کی حکومت 260ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے اور صوبے میں تانبے اور سونے کے ذخائر کو استعمال میں لانا چاہتی ہے ان کا کہنا تھا کہ امارات حکومت پاکستان کا تجارتی حصہ دار ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت 12ارب ڈالر ہے اور پاکستان امارات سے صرف تیل 9ارب ڈالر کا خریدتا ہے اور تین ارب ڈالر پاکستانی اپنے ملک ترسیلات ذر کے طور پر بھیجتے ہیں۔