|

وقتِ اشاعت :   March 8 – 2015

بلوچستان کے علاقے تحصیل دکی میں12ماہ کے بچے میں پولیووائرس کی تصدیق نمونے اسلام آبادبھجوادئیے گئے ذرائع کے مطابق تحصیل دکی یونین کونسل ناصر1کے علاقے کلی کلنترچنہ کے رہائشی دولت خان دوتانی کے ایک سالہ بیٹے نعمت خان میں پولیووائرس کی تصدیق ہوگئی اس سلسلے میں نمونے 22فروری کواسلام آبادمیں عالمی ادارہ صحت کے لیبارٹری کوبھجوادیاگیااوررپورٹ میں تصدیق ہوگئی کہ بچے میں پولیووائرس ہے واضح رہے کہ اس سے قبل چمن میں بھی دوسالہ بچی حنیفہ بی بی پولیووائرس کاشکارہوگئی تھی بلوچستان میں رواں سال کے دوران اب تک دوبچوں میں پولیووائر کی تصدیق ہوگئیں واضح رہے کہ بلوچستان میں سال 2015 میں پولیو کا یہ دوسراکیس ہے گذشتہ سال بلوچستان میں پولیو کے 25 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔