|

وقتِ اشاعت :   March 9 – 2015

کوئٹہ حکومت ایران نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد بہت جلد پاکستان کے دورے پر روانہ ہوگا تاکہ زیر حراست ملزم ستار ریگی کوایران واپس لائے، واضح رہے ستار ریگی کے بھائی مالک ریگی کوایران نے اغواء کے بعد اس کو پھانسی پر چڑھا دیاتھا، ستار ریگی سے متعلق ایران کا دعویٰ ہے کہ وہ مالک ریگی کا بھائی اور وہ بھی ایرانی بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا، ایرانی حکومت کے ایک اعلان کے مطابق ایران نے ابھی تک کوئی سرکاری وفد پاکستان روانہ نہیں کیا ہے البتہ دفتر خارجہ کے توسط سے ریگی کو ایران کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاتھا، ایران کے نائب وزیر داخلہ حسین ذوالفقاری نے کہا اگر حکومت پاکستان نے رضا مندی کا اظہار کیا تو ایرانی حکومت ضرور رابطہ کرے گا، پاکستان حکومت کی رضا مندی کے بعد ایرانی وفد روانہ کیا جائے گا، ذوالفقاری نے کہا کہ ستار ریگی کیخلاف مقدمات کی سماعت ہوچکی لہٰذا حکومت ستار ریگی کو حکومت کے حوالے کرے تاکہ اس کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے دریں اثناء انٹر پول کے ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے کہ ستار ریگی کو پاکستان میں گرفتار کیاگیا ہے ایران ان کی تعاقب گزشتہ پانچ سالوں سے کررہا ہے ایرانی حکومت کادعویٰ ہے کہ سلام ریگی جیش العدل کا سربراہ ہے اور ستار ریگی جیش النصر کا ۔