|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ کوئٹہ اورخضدارکے حالات پہلے کے بنسبت زیادہ بہترہے ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان اوردیگرجرائم کے واقعات میں نمایاں کمی آئی ہے ہماری خواہش ہے کہ چےئرمین سینٹ اورڈپٹی چےئرمین دونوں عہدے بلوچستان کوہی ملناچاہئے مگرہمیں دیتاکون ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعدمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیاوزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنی کامیابی اورناکامی دونوں کوتسلیم کرتے ہیں کوئٹہ اورخضدارکاجوپہلے حالات تھے اب ان سے کئی گناہ بہترہے کوئٹہ اورخضدارمیں اغواء برائے تاوان ٹارگٹ کلنگ اوردیگرجرائم سابقہ ادوارمیں زیادہ ہواکرتے مگرموجودہ حکومت کے آنے کے بعدکوئٹہ سمیت بلوچستان کے ان علاقوں میں بھی حالات بہترہوئے ہیں جہاں پرلوگ دن کوبھی ڈرتے تھے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن توبہترحالات کوبھی برے حالات سے تعبیرکرتے ہیں جمہوریت میں اپوزیشن کواپناحق ہے کہ وہ کسی بھی نقطے پربات کرے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ 30سال سے اس خطے میں جوصورتحال چل رہاہے اس سے ہرکوئی واقف ہے تربت میراآبائی علاقہ اورحلقہ انتخاب ہے صرف وزیراعلیٰ کی حیثیت سے سکواڈ کے ساتھ جاتاہوں سکواڈہویانہ ہومیں جاتارہوں گاصحافی زیادتی نہ کرے کہ وہ ہرمعاملے کواپوزیشن کی طرح بناتے ہیں چےئرمین سینٹ سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہماری خواہش ہے کہ دونوں عہدے ہمیں ملے تاکہ یہاں جواحساس محرومی ہے ان پر قابوپایاجائے ۔