|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2015

لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ان کی جماعت کے مطالبات پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی نہ کرائی تو چیرمین سینیٹ کے انتخابی عمل سے الگ بھی ہوسکتے ہیں۔ لندن سے جاری بیان کے مطابق ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کے اراکین اور چیرمین و ڈپٹی چیرمین سینیٹ کے انتخاب کے سلسلے میں مذاکراتی کمیٹی کے ارکان کو ہدایت کی ہے کہ اگر پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن) کی جانب سے ایم کیوایم کے پیش کردہ مطالبات پر مکمل عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی نہ کرائی گئی تو وہ رابطہ کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی کو اختیار دیتے ہیں کہ وہ انتخابی عمل سے الگ ہونے کا فیصلہ بھی کرسکتی ہیں۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں ایم کیو ایم کے ارکان کی تعداد 8 ہے جو چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔