|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2015

تربت : میں پولیس تشدد سے دو ملزمان جاں بحق ہوگئے ، ملزمان کو ایک ہفتہ قبل پولیس نے حراست میں لیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تحقیقات کا حکم دیدیا ۔ اطلاعات کے مطابق تربت میں گزشتہ روز پولیس نے مختلف وارداتوں میں مطلوب دو افراد کو حراست میں لے لیا تھا جس سے تفتیش کی جارہی تھی تفتیش کے دوران مبینہ طورپر پولیس نے ملزمان پر شدید جسمانی تشدد کیا جس کے نتیجے میں دونوں افراد کی ہلاکت ہوئی ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تربت نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت کردی ۔