|

وقتِ اشاعت :   March 11 – 2015

کوئٹہ :نیب بلوچستان کے ذرائع کے مطابق محکمہ ایریگیشن کے زیرانتظام بننے والی واٹر سپلائی اسکیم میں بڑے پیمانے پر خوردبرد کی گئی تھی جس میں دوران تفتیش محکمہ ایریگیشن کے ملازمین ملوث پائے گئے جن میں تین ملزمان سے خورد برد کی گئی رقم 6لاکھ 40ہزار روپے VRکی صورت میں وصول کئے گئے۔ اسی حوالے سے نیب بلوچستان میں تقریب تقسیم چیک کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی نیب بلوچستان نے وصول شدہ رقم کا چیک سیکریٹری ایریگیشن کے حوالے کیا۔ مزید برآں پٹ فیڈر کینال منصوبے میں بھی ایک ملزم سے خوردبرد کی گئی رقم VRکی صورت میں وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادی گئی۔ دیگرملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔