|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2015

کوئٹہ یورپی یونین کے سفیر لارس گنروگمارک نے کہا کہ یورپی یونین بی آرایس پی کے توسط سے بلوچستان کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور صوبے کے دوردراز علاقوں کے غریب عوام کوضروریات زندگی جن میں تعلیم  صحت پینے کا صاف پانی اور سوریج سسٹم کے منصوبوں پر کام کررہی ہے یورپی یونین کے سفیر لارس گنروگمارک نے بی آرایس پی ہیڈآفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری تعلیم میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ ڈی جی لوکل گورنمنٹ رورل ڈویلپمنٹ ٗبلدیاتی اور ایل ایس او کے نمائندوں چیئرمین بی آرایس پی سردار نصیرترین ٗچیف ایگزیکٹو بی آرایس پی نادر گل بڑیچ کے علاوہ دیگر حکام کثیرتعداد میں شریک تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے سفیر لارس گنروگمارک نے کہا کہ پاکستان میں مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے غرترقی یافتہ علاقے نظراندازہورہے ہیں یورپی یورنین اس وقت بلوچستان کے چار اضلاع جن میں خضدار ٗ جھل مگسی ٗژوب اورلورالائی بلوچستان کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کیا ہوا جن پر مجموعی طورپر سات ملین یوروخرچ کررہی ہے جوکہ یورپی یونین اس رقم کو بڑھاکرپچا س ملین یورو تک زیر غورہے اور یہ رقم خالصتاً صوبے کے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے دیا جائے گا بلوچستان کے پسماندہ اور دوردراز علاقوں میں جہاں ضروریات زندگی کے لئے فنڈز کے استعمال کے لئے یورپی یونین کو سفارشات ارسال کی جائیں گی تو اس حوالے سے حکومت بلوچستان کے ساتھ ملکر ایک طریقہ کار ترتیب دی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ کسی قوم ملک اور معاشرے کی ترقی کے لئے تعلیم اولین شرط ہے اور تعلیم ہی ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے بل بوتے پر قوم ملک ترقی کی منازل طے کرسکتے ہیں اور ہماری ترجیحات میں بھی تعلیم ٗ صحت پینے کا صاف پانی اور سیوریج سسٹم شامل ہیں اس کے علاوہ تمام مسائل کے حل کے لئے صرف حکومت کو موردالزام ٹھہرانا درست نہیں بلکہ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور نہ ہی حکومت عوام کے سپورٹ کے بغیر کامیابی سے ہمکنار ہوسکتی ہے لوگوں کو تعلیم صحت اور دیگرترقی کے لئے اٹھ کھڑا ہونا ہوگا ہمیں اپنے مستقبل کے معماروں کو تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا ااس میں کوئی شک نہیں کہ ترقی کے لئے تعلیم کا اہم رول ہے لیکن یہ لازمی نہیں کہ ہرکسی کا بچہ ڈاکٹر یا انجینئر بنے بلکہ ان کے ساتھ اتنی مہارت ہونی چاہئے کہ جس کی وجہ سے وہ مستقبل میں دوسروں پر انحصار کی بجائے خو د کماسکے انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں انھیں مواقع میسرآئیں تو وہ ملک وقوم سمیت دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں موجودہ صوبائی حکومت کے اعلیٰ حکام گورنر ووزیراعلیٰ سمیت دیگرسے ملاقاتیں کرچکے ہیں خوشی اس بات کی ہے کہ وہ بھی عوامی مسائل کے حل اور صوبے کی ترقی کے لئے سنجیدگی سے معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یورنین کے پاس بھی محدود وسائل ہیں تاہم بلوچستان میں مختلف شعبوں میں ہماراتعاون جاری رہے گا انہوں نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقادپر خوشی کا اظہار کیا اور حوصلہ افزا امر یہ ہے کہ یہاں کے بلدیاتی نمائندوں پوری طرح سے عو ام کو درپیش مشکلات کا ادراک ہے اور اس سلسلے میں بلدیاتی نمائندے سرگرم عمل بھی ہیں پروگرام میں مختلف اضلاع پشین خضدار خاران ژوب کے بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پر میٹروپولیٹن کے میئرڈاکٹرکلیم اللہ ضلع پشین کے عیسیٰ رو شان ٗشمس حمزہ زئی ٗنورالدین نوشیروانی سمیت دیگر ایل ایس او کے نمائندوں نے یورپی یورنین کے سفیر کو اپنے اپنے علاقوں کے عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر چیف ایگزیکٹوبی آرایس پی نادر گل بڑیچ نے بی سی ڈی پی پراجیکٹ کے حوالے سے یورپی یورنین کے سفیر اوردیگر شرکاء کو بریفنگ دی-