|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2015

 کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران شہر میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جوانوں کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے سندھ رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے انہیں شہر میں امن وامان کے حوالے سے بریفنگ دی، کور کمانڈر نے حالیہ ٹارگٹڈ آپریشن میں برآمد کئے جانے والے اسلحے کا بھی معائنہ کیا جب کہ دورے کے دوران انہوں نے رینجرز جوانوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں حالیہ آپریشن کے حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن کو جاری رکھا جائے گا۔