اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات جس میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ ، ایم پی اے میر حمل کلمتی بھی موجود تھے ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے وزیراعظم سے بلوچستان کے بحرانی حالات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ظلم و زیادتیاں کی جا رہی ہے ڈیتھ سکواڈ نے ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے سیاسی رہنماؤں و کارکنوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنایا انسانی حقوق کی پامالی میں ڈیتھ سکواڈ کا اہم کردار رہا ہے جس کی وجہ سے آج بلوچستان کے حالات اس نہج تک پہنچے ظلم و زیادتیوں و ناانصافیوں کا سلسلہ سلسلہ تھمنے کی بجائے اب بھی جاری ہے بلوچستان نیشنل پارٹی اب بھی اپنا سیاسی ، قومی ، جمہوری کردار ادا کرتے ہوئے بلوچستان میں ان مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کر رہی ہے بلوچستان میں ڈیتھ سکواڈ کو لگام دیا جائے تاکہ بلوچستان کے حالات کو بہتری کی جانب گامزن کیا جائے انسانیت سوز واقعات میں ملوث لوگوں کو لگام دینا مقصود ہے اس کے برعکس ہم سمجھتے ہیں کہ ان بحرانی حالات پر قابو پانا ممکن ہی نہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت نے ترقیاتی منصوبے مخصوص علاقوں تک محدود کر دیئے ہیں بلوچستان کی یکساں ترقی کے حوالے سے بلوچستان حکومت کی کوئی مثبت پالیسی دیکھنے میں نہیں آ رہی جن علاقوں سے ہمارے ایم پی ایز نے کامیابی حاصل کی ان علاقوں کو دیدہ دانستہ طورپر نظر انداز کیا جا رہا ہے اور ترقیاتی منصوبے تو درکنار ایم پی ایز فنڈز بھی روک لئے گئے ہیں گوادر ، خضدار ، وڈھ کے لوگوں کو بی این پی کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کی سزا دی جا رہی ہے ان علاقوں کو یکسر ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کرنا غیر جمہوری رویوں کی نشاندہی کرتا ہے اور ترقیاتی منصوبے اور فنڈز من پسند افراد اور حکمران جماعت سے تعلق والے علاقوں میں منتقل کر دیئے گئے ہیں بلوچستان میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اوراپنے سیاسی جیالوں اور خاندان کے افرادقریبی رشتہ داروں کو اہم عہدوں پر فائز کیا جا رہا ہے جو ان کے میرٹ کے دعوؤں کی نفی کرتی ہے بلوچستان کے عوام کو احساس محرومی ، پسماندگی ، معاشی طور پر پستی کی جانب دھکیلا جا رہا ہے عوام مشکلات اور مصائب کا سامنا کر رہے ہیں گوادر میں مقامی بلوچوں کا استحصال کیا جا رہا ہے وہاں کے زمینداروں کے آباؤ اجداد کی زمینوں پر قبضہ کرنے کیلئے حکمران تمام حربے استعمال کررہے ہیں بلوچستان میں کرپشن ، اقرباء پروری کے ذریعے عوام کا معاشی استحصال حکمرانوں کا نصب العین بن چکا ہے تمام سرکاری اداروں میں کرپشن انتہاء کو پہنچ چکی ہے اور حکمران بلواسطہ یا بلاواسطہ ان معاملات میں ملوث بھی دکھائی دیتے ہیں بلوچستان کے دیگر اہم معاملات پر بھی پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بلوچستان کے قومی اجتماعی ، عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے تاکہ بلوچستان کے عوام کو خوشحالی ممکن ہو سکے بلوچستان کا جملہ مسائل کا حل بھی حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے تاکہ بلوچستان میں احساس محرومی کسی حد تک کم ہو سکے ۔