|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2015

ہرنائی: پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع ہرنائی کے ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ضلع ہرنائی میں کول مائینز پر ایف سی کے قبضے ،شاہرگ میں مائینز مالکان سے کوئلے پر زبردستی رقم وصول کرنے اور خوست میں عوام کی ملکیت کول مائینز پر قبضہ گر عناصر کا ساتھ دینے کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرینگے اس سلسلے میں صوبائی اسمبلی کا گھیراٗو کیا جائیگا اور دھرنا ہوگا جس میں ضلع ہرنائی کے پارٹی کارکنان ، کول مائینز مالکان مزدور نمائندے منتخب چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کونسلران شرکت کرینگے اس کا اعلان پارٹی کے ضلعی سیکرٹری مونسپل کمیٹی کے چیئرمین سید غفورشاہ ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری وزیراعلیٰ کے کوارڈنیٹر احمد جان ، مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی عبداللہ خان لا لا نے ہرنائی میں پارٹی کے ضلعی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور بلدیاتی اداروں کے منتخب چیئرمینوں و کونسلران نے پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایف سی جوکہ حکومتی فورس ہے لیکن ضلع ہرنائی میں ایف سی نے صوبائی حکومت کے مقابلے میں اپنی حکومت قائم کی ہے اور صوبائی وزیراعلیٰ صوبائی حکومت و کابینہ کے فیصلوں و احکامات سے انکار کرتے ہوئے کول مائینز پر غیر آئینی و غیر قانونی قبضہ کیا ہے جس میں شاہرگ میں کوئلہ کے فی ٹن پر 220 روپے کی زبردستی وصولی خوست میں عوام کی ملکیت پر بیرونی قبضہ گر عناصر کے قبضے میں ساتھ دیکر زبردستی مائنگ شروع کرنے اور ہرنائی کوئٹہ شاہراہ سپر لفٹ کے مقام پر ناکہ لگاکر مسافروں و ضلع کے عوام کی بے عزتی کرنے گاڑیوں سے اتار کر ان کے ساتھ ناروا طرز عمل اختیار کرنے کے اقدامات شامل ہے انہوں نے کہاکہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو وزیراعلیٰ ، صوبائی حکومت اور صوبائی کابینہ نے ضلع ہرنائی کے کول مائینز پر ایف سی کے قبضے کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضع احکامات جاری کئے ہیں لیکن ایف سی صوبائی حکومت و کابینہ کے فیصلے اور احکامات کو تسلیم نہیں کررہا انہوں نے کہاکہ شاہرگ میں کول مائینز مالکان پی ایم ڈی سی اور حکومت کو ریائلٹی ،سیلز ٹیکس ، انکم ٹیکس کی مد میں کوئلہ کے فی ٹن پر 1500 روپے دے رہے ہیں اور اب ایف سی نے ناکہ لگاکر 220 روپے فی ٹن مالکان سے زبردستیوصول کرنے کا سلسلہ کیا ہے اور یومیہ لاکھوں روپے زبردستی جمع کئے جارہے ہیں اور حتیٰ کے سرکاری کانٹے پر ٹرکوں کی وزن کی رقم بھی ایف سی لے رہے ہیں جس سے شاہرگ اور ضلع میں کول مائینز کی صنعت تباہ ہورہی ہے اور مائینز مالکان نقصانات سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ ضلع ہرنائی میں ایف سی کے غیر آئینی و غیر قانونی اقدامات کو برداشت نہیں کرسکتی اور نہ ہی خوست میں مقامی عوام کی ملکیت پر ایف سی کے زریعے قبضہ گیری عوام مسافروں کو تنگ کرنے اور شاہرگ میں یومیہ لاکھوں روپے مائینز مالکان سے زبردستی وصول کرنے پر خاموش رہا جاسکتا ہے لہٰذا اس سلسلے میں پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ احتجاجی تحریک شروع کرینگے اور صوبائی اسمبلی کا گھیراٗو کرتے ہوئے دھرنا دیا جائیگا اور ضلع سمیت جنوبی پشتونخواء میں احتجاج جلسے، جلوس دھرنے کرینگے اس موقع پر پارٹی کے دیگر عہدیداران بلدیاتی اداروں کے منتخب سربرہان شاہ جہان خان ، محمد اسلم ، شیر زمان ، محمد نعیم ، لعل محمد ، خیرمحمد افغان ، شکور وطن جار ، محمد ایوب ، سیدال خان امان اللہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔