|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2015

کوئٹہ:صولت مرزا کی پھانسی سزا پر عملدآمد کے عدالتی احکامات کے بعد مچھ جیل کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ مچھ جیل سکند ر خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اس وقت مچھ جیل کی سیکورٹی پر 3سو ایف سی ،پولیس اور لیویز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے بلوچستان کے علاقے مچھ میں واقع سینٹرل جیل میں اس وقت نو سو سے زائد مختلف جرائم سزا یا فتہ مجرمان قید ہے اور ان مجرمان میں کت ای ایس سی کے ڈائریکٹر شاہد حامد ان کے محافظ خان اکبراور ڈرائیور راشدکے قتل میں سزائے مو ت پانے والے صولت مرزا بھی مو جود ہے جن کی سزا پر عملدآمد کے لیے کر اچی کی انسداد دہشگردی کی عدالت نے بلیک ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے ہے عدالتی احکامات کے مطابق 19ما رچ کوصولت مرزا کی سزائے مو ت پر عملدآمد کیا جائے گا مچھ میں گزشتہ روزکسی بھی ناخوش گوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے مچھ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے اور تمام آنے جانے والوں کی جامع تلاشی لی جا رہی ہے مچھ جیل میں بھی سیکورٹی کے حوالے سے غیر معمولی انتظاما ت کر تے ہوئے پولیس اور ایف سی کی نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے ڈپٹی سپر نٹنڈنٹ مچھ جیل سکندر خان کاکڑ نے ’’آن لائن ‘‘سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے بتا یا کہ جیل کی سیکورٹی کو مزید سخت کر نے کے لیے پولیس اور ایف سی کے تین سو سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ جیل کے اطراف میں ایف سی کی گشت میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعہ کے پیش نظر سیکورٹی کے انتظاما ت بڑھائے گئے ہے مچھ جیل میں موجود پھانسی گھاٹ کی مرمت کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے جیسے جیسے عدالتی احکامات موصول ہونگے پھانسی کے سزا پھانے والوں کی سزاؤں پر عملدآمد کر لیا جائے گا دریں اثناء بلوچستان کے سینٹرل جیل مچھ صولت مرزاکی پھانسی کی نگرانی کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کونگران مقررکردیاگیاہے جیل حکام کے مطابق صولت مرزاکو19مارچ کوپھانسی دی جائیگی اوراس سلسلے میں صولت مرزاکی پھانسی کی نگرانی کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کونگران مقررکردیاگیاہے اس سلسلے میں سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔