کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبربگٹی سے جمہوری وطن پارٹی خواتین کے وفد نے مرکزی رہنماء آمنہ مینگل کی قیادت میں ملاقات کی اورپارٹی کے خواتین کودرپیش مسائل اورجمہوری وطن پارٹی شعبہ خواتین کی فعالیت پرتبادلہ خیال کیاوفد سے بات چیت کرتے ہوئے نوابزادہ طلال اکبربگٹی نے کہاکہ دراصل میری والدہ کی طویل علالت اورپھروفات کی بدلوت پارٹی پرخاص توجہ نہیں دی جاسکی انہوں نے کہاکہ شہیدوطن نواب محمداکبربگٹی کی شہادت سے لیکرآج تک جمہوری وطن پارٹی شعبہ خواتین نے بنیادی کرداراداکیاآمرکہ ظالمانہ دورحکومت میں بھی ہماری پارٹی کی خواتین ڈکیٹرآمدکیخلاف سڑکوں پرنکلی ہمیں فخرہے بلوچستانی خواتین پرانہوں کہاکہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے بگٹی قوم جوکہ آمرانہ دورمیں اپنے علاقوں سے نقل مکانی کرگئے تھے ان کی دوبارہ آبادکاری کیلئے وعدہ کیاہے اورربہت جلدانشاء اللہ بگٹی قوم کے نقل مکانی کرنے والے لاکھوں افراد اپنے علاقوں میں ہونگے انہوں نے کہاکہ اگست میں پارٹی کے یوم تاسیس سے پہلے جمہوری وطن پارٹی کے تمام ونگزکے الیکشن ہونگے اورباصلاحیت افراد پارٹی عہدوں پرتعینات ہونگے اوریہ عمل مکمل طورپرجمہوری ہوگاتمام کارکن ہمارے لئے باعث احترام ہیں اورکارکنوں کومکمل اختیارہوگاکہ وہ اپنے عہدیداروں کاچناؤکرسکے انہوں نے مزیدکہاکہ خواتین پارٹی فعالیت کیلئے شہیدوطن نواب محمداکبربگٹی کاپیغام گھرگھرپہنچا ئیں اور بلوچستان کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کوتیزکرنے میں اپناکرداراداکریں۔