|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2015

ہوبرٹ: ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اسکاٹ لینڈکو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے26 اوورز میں 130 رنز پر آؤٹ ہو گیا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا۔ آسٹریلیا نے 131رنز کا ہدف حاصل کرنے کے لیے اننگز کا آغاز جارحانہ انداز سے کیا تھا۔ آسٹریلیا کی پہلی وکٹ چوتھے اوور میں 30 رنز پر گری جب ایرون فنچ 10 گیندوں پر ایک چھکے اور 3 چوکوں کی مدد سے 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد شین واٹسن کھیلنے آئے جنہوں نے اوپنر مائیکل کلارک کے ہمراہ 58 رنز کا اضافہ کیا۔ 88 کے مجموعی اسکور پر 13ویں اوور میں شین واٹسن بھی آؤٹ ہو گئے انہوں نے 23 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔ اس کے اگلے ہی اوور میں اوپنر مائیکل کلارک بھی آؤٹ ہوگئے انہوں نے 47 گیندوں پر 47 رنز بنائے ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ فلکنر اور ڈیوڈ وارنر نے ٹیم کو فتح تک پہنچایا، فلکنر نے 6 گیندوں پر ایک چھکا اور دو چوکوں کی مدد سے 16 رنز جبکہ وارنر نے بھی 6 گیندوں پر 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ آسٹریلیا نے 16ویں اوور کی دوسری گیند پر 133 رنز بنا کر میچ بنا کر اپنے نام کر لیا۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے وارڈ لو، روب ٹیلر اور جوش دیوے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں اننگز کا آغاز اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز کئل کوئٹزر اور کیلم میکلوئیڈ نے کیا لیکن وانوں بلے باز زیادہ دیر پچ پر نہ رہ سکے اور 36 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ زمبابوے کا کوئی بھی کھلاڑی بڑا اسکور نہ کر سکااور یکے بعد دیگرے کھلاڑی آؤٹ ہوتے رہے اسکاٹش بیٹنگ لائن 130 رنز بنا کر آسٹریلوی بالنگ کے آگے ڈھیر ہوگئی۔ اس دوران بلے بازمیٹ میکھن 40، بیرنگٹن 1 ،میتھیو کراس 9، جوش ڈیوی26 ، مائکلر لیسک 26 رنز جبکہ پریسٹن مومسن ، فریڈی کول مین، روب ٹیلراور آئن وارڈ لا بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ دوسری جانب آسٹریلوی باؤلرز مچل اسٹارک نے 4 اور پیٹ کیومنز نے 3 بلے بازوں کو آؤٹ کیا جبکہ شین واٹسن، مچلز جونسن اور گلین میکس ویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔