برلن: جرمنی کی اعلیٰ ترین عدالت نے مسلم خاتون اساتذہ کے اسکارف اوڑھنے پر عائد پابندی ختم کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوب مغربی جرمنی کے علاقے کالسروہے میں قائم عدالت نے جمعے کو 2 مسلم خواتین کی طرف سے دائر کیس کی سماعت کے دوران قرار دیا کہ مسلم خاتون اساتذہ اسکولوں میں اسکارف اوڑھ سکتی ہیں تاوقت یہ کہ اس سے اسکول کی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔ جج کا کہنا تھا کہ مسلم خاتون اساتذہ پر 2003 میں عائد یہ پابندی ملکی آئین کے مطابق نہیں۔
جرمنی میں مسلم اساتذہ کے اسکارف اوڑھنے پر عائد پابندی ختم
وقتِ اشاعت : March 14 – 2015