۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   March 15 – 2015

کوئٹہ:  ائیر پورٹ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تین منشیات فروشوں 15افغان باشندوں سمیت 28مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر سرکل خالد منظور کی قیادت میں ڈی ایس پی آصف غفور ، ایس ایچ او شوکت جدون نے دیگر عملے کے ہمراہ ائیر پورٹ کے علاقے درویش آباد ، بائی پاس ، نواں کلی ، کچلاک کے علاقے کلی لنڈی اور ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا آپریشن کے دوران تین منشیات فروشوں 15افغان باشندوں اور دس مشتبہ افراد سمیت 28افراد کو گرفتار کران خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔