کراچی: تربت سے گوادر اور کراچی زمینی رابطہ 25 گھنٹے بعد بحال ہوگیا اور گاڑیوں کی آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہے۔ 2 روز قبل کیچ اور گوادر سمیت مکران ڈویڑن کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش کے باعث تحصیل دشت کے مقام پر ندی نالوں میں طغیانی کے باعث تربت سے گوادر اور کراچی زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے باعث گزشتہ صبح سے کراچی سے تربت جانے والی متعدد گاڑیاں ندی کے کنارے پھنس گئے تھے اور سینکڑوں کی تعداد میں مسافروں نے رات ندی کنارے بسر کی، تاہم ا?ج صبح متاثرہ سڑک پر بند زمینی رابطہ 25 گھنٹے بعد بحال ہوگیا جس کے بعد سے گاڑیوں کی آمد ورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔