کوئٹہ: یو ایس ایڈکے تعاون سے کوئٹہ شہر میں ادارہ بہبود عمر رسیدہ ( آبرو) بنایاجائے گا۔ اور یو ایس ڈی کی طرف سے پانچ اشاریہ تین سو انیس ملین کی گرانٹ دی جائے گی یہ بات بلوچستان صوبائی اسمبلی کی رکن راحیلہ درانی بر گیڈیر ریٹائر عبدالرزاق بلوچ بیگم حسن بلو چ سابقہ صوبائی وزیر بیگم خورشید بروچہ نے ہفتہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ہونے والی ایک تقریب میں بتائی انہوں نے کہا کہ ادارے کے لئے زمین گورنمنٹ فراہم کرے گی۔ محترمہ راحیلہ درانی نے اپنے فنڈز سے بیس ملین روپے سے دو بلاک تعمیر کرائیں جبکہ مالی سال 2015اور 16کے دوران بھی وہ تعاون کرینگی ۔ ابتدائی طورپر 18معمر ، بے سہارہ، غریب اور لاچار عورتوں کو تمام بنیادی سہولیات جن میں مفت رہایش ، خوراک ، ہنرمندی کی تربیت اور صحت کے لئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ بلوچستان میں عمررسیدہ لوگوں کو دکھنے نہ توئی کوئی ادارہ ہے ۔ اور نہ ہی سرکاری طورپر اور نہ ہی کسی نجی ادارہ کی سہولت میسر ہے۔ یو ایس ایڈ نے ادارہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سمال گرانٹ اینڈ مبسیڈ ز فنڈ پروگرام کے تحت 5.319ملین روپیہ کی گرانٹ فراہم کی اس رقم سے متفرق سامان لیا جائیگاجس میں فرنیچر ، بنیادی ضرورت کاسامان اور سیکورٹی کے الات لئے جائے ں اس پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد آٹھار عمر رسیدہ افراد کو رکھنے کی گنجائش ہوجائے گی۔ اور انشاء اللہ ماہ جون سے ضرورت مند لوگوں کو ادارہ میں دکھنے کا عمل شروع ہوجائے گا۔ مکمل تعمیرکے بعد پچاس عمررسیدہ لگوںﷺ کو یہ سہولت میسر ہوگی۔ ایسی سہولت بیرون ملک میں تو موجود ہے مگر بلوچستان میں اس کا فقدان ہے باغرت اور کارآمد زندگی گزار نے کے لئے ادارہ ایک منفرد انداز میں کام کرے گا۔ ضرورت مند لوگوں کی رجسٹریشن شروع ہے جس کے لئے درخواست فارم کا اجزاء پندرہ مارچ سے شروع ہوگا۔ جوا دارہ کے دفتر واقع سمنگلی روڈ نزد ایس او ایس گاؤں سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ بریگیڈیر ( ر) عبدالرزاق بلوچ جو ادارے کا سربراہ ہیں ۔ Small granTs and asmbassador,s fund (USAID)porogramکے تعاون کا شکریہ ادا کی اورکہا کہ USAIDکا تعاون مثالی ہے جو نادار اور عمررسیدہ کے لئے زندگی کی کرن ہے ۔ تقریب میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔