۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2015

اوباڑو کے قریب پنجاب پولیس کی کارروائی کے دوران 4 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔ رحیم یار خان کے علاقے احمد پور لما میں 6 مسلح ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے، واقعے کی اطلاع ملنے پر رحیم یار خان کی پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکو سندھ کے علاقے اوباڑو میں داخل ہوگئے تاہم پولیس نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور سندھ پولیس کے تعاون سے انہیں رونتی کے مقام پر گھیر لیا۔ ڈاکوؤں نے خود کو پولیس کے گھیرے میں دیکھ کر فائرنگ شروع کردی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک جب کہ 2 فرار ہوگئے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کی شناخت کے لئے لاشوں کو تحصیل اسپتال اوباڑو منتقل کردیا ہے۔