کوئٹہ : فرنٹیئرکور بلوچستان کا صوبے کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن۔پولیس کے ساتھ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران جوائنٹ روڈکوئٹہ سے 08مشتبہ افرادگرفتار،حب سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد اور لیڈا چیک پوسٹ حب پرغیرقانونی تیل کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ڈیزل برآمدکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکور بلوچستان اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے جوائنٹ روڈکوئٹہ سے 08مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا ۔ زیر حراست مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹیئر کور بلو چستان نے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کے دوران 05خود کار ہتھیاراور بڑی تعداد میں ایمونیشن برآمد کر لیا۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ دریں اثناء فرنٹیئر کور بلو چستان نے حب کے علاقے لیڈا چیک پوسٹ پر کارروائی کرتے ہو ئے غیرقانونی تیل کی اسمگلنگ کوناکام بناتے ہوئے مختلف مسافرکوچوں سے12000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا۔واضح رہے کہ مذکورہ ایرانی ڈیزل مند،تربت اور گوادر سے کراچی اسمگل کیا جا رہا تھا۔