|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2015

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبر بگٹی نے کہا ہے کہ سابقہ صدر پرویز مشرف نے 17مارچ 2005کو ڈیرہ بگٹی میں بمباری کی جس میں 62سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے ان میں ہندوں برادردی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے بمباری کا سلسلہ جاری رہا اور 26اگست کو نواب اکبر خان بگٹی کو کوہلو ہ میں بمباری کرکے انہیں شہید کیا گیا اس کے ذمہ دار اس وقت کے حکمران ذمہ دار ہیں اور آج تک 10 سال گزر گئے مگر نواب اکبر خان بگٹی شہیداور 62دیگر افراد کے قاتل پرویز مشرف اور اس کے ساتھیو ں گرفتار نہیں کیا گیا جو قابل مذمت ہے ہمار مطالبہ ہے کہ اس واقع میں ملوث پرویز مشرف سمیت دیگر تمام افراد کو گرفتا رکیا جائے او رقانون کے مطا بق سزا دی جائے انہوں نے یہ بات منگل کو بگٹی ہاوس میں 17مارچ 2005میں ڈیرہ بگٹی کے علاقے پر بمباری اور نواب اکبر خان بگٹی کی 26اگست کو شہادت کے حوالے ہونے والے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تعزیت ریفرنس سے ندیم بخاری آمنہ مینگل ، چودہری نوید ، احمد کمال درانی، نو راللہ وطن دوست اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ نواب زادہ طلال اکبربگٹی نے تعزیتی ریفنس سے خطاب کرتے ہوے کہاکہ اگر حکومت نے ڈیرہ بگٹی پر بمباری کرنے والوں افراد کو سزانہ دی تو ابات کا خدشہ کہ بلوچستان پاکستان سے الگ ہوجائے گا۔ اس کے ذمہ دار حکومت ہوگی انہوں نے کہاکہ آفسو س ناک بات ہے سابقہ صدر پروزیر زمشرف سعودی جانے کیلئے حکومت کو درخواست دے سکتے ہیں اور پاکستان سے سعودی عرب کا سفر پانچ گھنٹے کا ہے جب کہ کراچی سے کوئٹہ کا سفر صرف ایک گھنٹے کا ہے کوئٹہ می جب عدالت میں پیشی ہوتی ہے اس کا وکیل پیش ہوتا اور اس کا موقف ہوتا ہے کہ اس کا موقل بیمار ہے وہ حاضر نہیں ہوسکتا سابقہ حکوم پیپلزپارٹی بھی اس بات کی ذمہ دار ہے کہ اس نے نواب اکبر خان بگٹی کے قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی اورموجودہ حکومت نے بھی کوئی کارروا ئی نہیں کی جس سے ہم مطمئن ہوسکے ہم مایو س ہور ہے ہیں کہ نواب اکبر خان بگٹی شہید کے قاتل ابھی بھی آزاد گم رہے ہیں انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بلوچستان پاکستان سے حکومت کی جانب سے زیاتیوں کے بعد الگ ہوگیا اس کی ذمہ دار پنجاب ہوگا۔ انہوں نے لاہور میں گزشتہ روز عیسائیوں کے گرجوں خود کش حملے کے واقع کی مذمت کی اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کا پرچم ڈیرہ بگٹی کے واقع کے خلاف سرنگون کیا گیا ۔ تعزیتی ریفرنس سے جمہوری وطن پارٹی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ابھی تک نواب اکبر خان بگٹی شہید کے قاتل گرفتار نہیں کئے گئے ۔ اس کے ذمہ دار حکومت ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ نواب اکبر خان بگٹی کے قاتل اور 17مارچ 2005کو ڈیرہ بگٹی میں بمباری سے جو افراد جن میں ہندو لوگ بھی شامل تھے جاں بحق ہوئے تھے پر ویز مشرف کے خلاف کارروائی کی جائے اور قانون کی مطابق سزاد ی جائے ۔ آخر میں تعزیتی ریفرنس کے بعد غریب غربہ میں لنگر تقسیم کیا گیا ۔