|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2015

پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر کو نامعلوم افراد نے قتل کر دیا۔ حاجی سردار پر خان مست کالونی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی واضح رہے کہ مقتول کے گھر کے باہر کچھ دن قبل بارودی مواد کا دھماکا بھی ہوا تھا، جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔ حاجی سردار خان وفاق میں برسر اقتدار مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ سردار خان پر یکہ توت کے قریب حملہ کیا گیا جہاں فائرنگ سے وہ زخمی ہوئے، ان کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ سردار خان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوئے۔ حملہ آور حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔