|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2015

کوئٹہ : صوبائی وزیر اداخلہ میر سرفرا بگٹی نے صولت مرزا کی تصویر میڈیا کو جاری کرنے پر سخت نوٹس لیا ہے اور تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ایم کیو ایم کے رکن اور کے ایم سی ، کے ایم ڈی، شاہد احمد ، کو صولت مرزا نے 1996میں قتل کیا تھا اس کے بعد صولب مرز ا کو مچھ جیل میں منتقل کردیا تھا کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ان کو پھانسی کی سزاد ی تھی گزشتہ روز ان کی اہلیہ بیٹے بھانجے اور دیگررشتہ داروں نے آخری ملاقات کی تھی مچھ جیل میں موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہے اس کے باوجو د صولت مرزا کی تصویر موبائل فون سے کھینچی گئی اور نجی ٹی وی کو بھیجی گئی نجی ٹی وی پر جب صولت مرزا کی تصویر ریلیز ہوئی جس میں انہوں نے سفید ٹوپی پہنی ہوئی ہے اورداڑی رکھی ہوئی اور جیکٹ بھی پہنی ہوئی ہے وزیر داخلہ مر سرفراز بگٹی نے صولت مرزا کی پھانسی سے قبل تازہ ترین تصویر نجی ٹی وی پر ریلیز ہونے باعث اس کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہا ہے کہ مچھ جیل میں موبائل فون کون لے کر گیا اور کس نے تصویر کھینچی اس کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے جو بھی اس میں مجرم پایا گیا اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی کیونکہ مچھ جیل سمیت کسی بھی جیل میں موبائل لے جانے کی معمانیت ہے صولت مرز انے مجسٹریٹ کی موجود گی میں آخری وصیت لکھ دی ہے اور پھانسی سے قبل وہ وصیت مجسٹریٹ کے حوالے کرینگے صولت مرزا کو 19مارچ کو صبح ساڑے پانچ بجے مچ جیل میں پھانسی دی جائے گی۔ صولت مرز اکو کھانے میں صرف ڈبل روٹی اور دال چاول دئے جارہے ہیں جیل ذرائع مطابق جیسے جیسے پھانسی کا وقت قریب آر ہاہے صولت مرزا پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔ صولت مرزا کا تعلق کراچی سے ہیں اور ان کے رشتہ دار اور اہلخانہ اور میڈیا کی ٹیمیں ضلع بولان کے علاقے مچھ پہنچ گئے مچھ میں واقع تمام ہوٹلز بک ہوگئے علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے پولیس ایف سی اور دیگر ادارے کے نمائندے مچھ جیل کے ارد گرد اور بازار میں گشت کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق صولت مرز کے رشتہ داروں نے ان کی میت کراچی لے جانے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔