کوئٹہ : ایم کیو ایم کے رہنماء صولت مرزا کی پھانسی چند گھنٹے قبل کے ایس سی کے ایم ڈی کے قتل ،اس قتل میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور بابر غوری کے احکامات کے انکشافات کے بعد وزیر اعظم کی درخواست پر صدر مملکت نے چند دنوں کے لئے موخر کر دیا ،ایک کمیٹی بنائی جائے گی کمیٹی صولت مرزا کے انکشافات پر ان سے تفتیش کریں گا اور بعد ازاں انہیں 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر کے ان سے بیان لیا جائے گا تفصیلات کے مطابق رات گئے ایم کیو ایم کے پھانسی کے سزا پانے والے کارکن صولت مرزا کی پھانسی چند دنوں کے لئے ملتوی کر دی گئی ان کے پھانسی ان انکشافی انٹرویو کے چند منٹوں بعدوزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی درخواست پرصدر مملکت نے چند دنوں کے لئے ملتوی کرنے کے احکامات جاری کئے اور رات گئے یہ احکامات سنٹرل جیل مچھ کو موصول ہو گئے واضح رہے کہ صولت مرزا نے اپنے انٹر ویو میں نہ صرف شاہد حامد اور ان کے ڈرائیور اور گن میں کے قتل کی زمہ داری قبول کی تھی بلکہ اس قتل میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، بابر غوری ،عامر خان ،حیدر عباس رضوی و دیگر کے متعلق سننی گیز انکشافات کئے ۔