کوئٹہ : سنیئر جنرل منجیر سوئی سدرن گیس کمپنی عبدالماجد نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان کے عوام کی گیس کی ضروریات پورا کرنے کیلئے تیار ہے۔ صارفین کو چاہئے کہ وہ گیس کے بقایاجات بروقت ادا کریں۔ ہم ایک سو ملین کی گیس خریدتھے ہیں تو ہمیں صرف پچاس ملین کی ریکوری ہوتی ہے باقی معلوم نہیں ہوتا کہ گیس کہاں گئی ہے انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز چمبرا آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انسٹریز کوئٹہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر چیئرمین ولی محمد نورزئی صدر حاجی جمعہ خان سنیئر نائب صدر ملک ندیم کانسی ایگزیکٹوں کے ممبران ملا حاجی نعمت اللہ نور زئی عبداللہ جان نورزئی ، نادرخان قاری عبداللہ ، سلیم رضا، داوؤد جان ایڈوکیٹ بھی موجو تھے ۔سنیئر جنرل منجیر عبدالمالجد نے کہا کہ اس وقت ہم بلوچستان میں 24ایل پی سٹیشن لگا رہے ہیں سب سے پہلے بیلہ ،ژوب ، لورالائی میں میں لگانے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت صرف ایک ہزار درخواستیں زیر سماعت ہے اور ان کو بھی جلد ہی گیس کے کنکشن دے دیئے جائینگے انہوں نے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے بڑا صوبہ ہے یہاں آبادی بہت فاصلوں پر ہے اس لئے ہر کلی میں گیس پہنچانا مشکل ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سردیوں کے دوران گیس کی استعمال زیادہ ہوتی ہے اس لئے کبھی کبھار کسی علاقے میں گیس کی کمی کی شکایت ہوسکتی ہے انہوں نے کہاکہ زرغون کے علاقے سے جو گیس پائپ لائن کے ذریعے کوئٹہ لائی گئی ہے اس سے صرف کوئٹہ کے عوام کے لئے ہیں ہمیں امیدہے کہ ہم نے گیس کا مسئلہ حل کیا ہے اور صارفین گیس کا بل بروقت ادا کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سو ملین اگر گیس خرید تھے ہیں تو ہمیں صرف پچاس ملین ملتے ہیں باقی گیس کہا ں جاتی ہے ہمیں پتہ نہیں چلتا ہم شدید مشکلات سے دوچار ہوتے ہیں ہم پر راکٹ فائر کئے جاتے ہیں۔ گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچایا جاتاہے گاڑیوں پر پتھراؤ ہوتا ہے ۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنا کام مکمل کریں۔ کیونکہ سوئی سدرن گیس کمپنی سرکاری ادارہ ہے ہمیں جو ہدایت دی جاتی ہے ہم اس پر عمل کرتی ہے انہوں نے کہاکہ پاک ایران گیس پائپ لائن کیلئے جو حکومت ہمیں ہدایت دے گی ہم اس پر عمل کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ سوئی سدرن گیس کمپنی ایک کاروباری ادارہ جس طرح دوسرے ادارے اپنے چیزیں فروخت کرتے ہیں اور منافع کماتے ہیں اسی طر ح ہماری کمپنی بھی ایک کاروباری ادارہ ہمارے پاس 14سو سے زیادہ ملازمین ہے ان کو تنخواہیں دینی ہوتی ہے اگر ہم کو بروقت گیس کے بلو کی اداگی نہیں ہوگی توہم عوام کی خدمت نہیں کرسکیں گے اس لئے ہم عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ گیس استعمال ضرور کریں ہم ان کی ضروریات پوری کرینگے۔ مگر وہ بھی ہمیں بروت بلو کی ادگی کریں انہوں نے کہا بلوچستان ہمیں پتہ ہے کہ گیس کی چوری کی جاتی ہے۔ اور گیس میٹروں کی رفتار سست کی جاتی ہے۔ اکثر علاقوں میں لوگ گیس کا بل نہیں دیتے اور گھر کے قریب سے گزرنے والے گیس پائپ لائن سے ڈائریکٹ گیس حاصل کرتے ہیں وہ بھی ان کے لئے خطر ناک ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ وہ کمپنی کے ساتھ بھی تعاون کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری گیس کمپنی نے زیادہ تر مقامی لوگوں کو ملازمت دی ہے۔ اور جلد ہی ہم ایسے بچوں کو سکالر شپ دینگے ۔ جو تعلیم میں اچھی شہرت رکھتے ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ٹیکنکل سٹاف باہر سے منگواتے ہیں باقی تمام سٹاف ہم لوکل رکتھے ہیں تاکہ پڑھیں لکھیں نوجوانوں کو ملازمتیں مل سکے اس موقع پر جنرل منجیر سوئی سدرن گیس کمپنی آغا محمد بلوچ نے چمبر آف سمال ٹریڈز اینڈ سمال انڈسٹری کوئٹہ کے ممبران کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل کوئٹہ شہر بعض علاقوں میں گیس کی کمی واقع ہوئی تھی اس کی وجہ یہ تھی کہ ہمیں گیس کی پیدوار کم مل رہی تھی اس وجہ سے بعض علاقوں میں گیس کی کمی کی شکایت تھی اب وہ کمی بھی پوری کردی گئی اس موقع پر چمبر آف سمال ٹریڈ رز اینڈ سمال اینڈ سٹریز کوئٹہ کے رکن محمد داوؤ د ایڈوکیٹ نے جنرل منجیر عبدالماجد اور جنرل منجیر آغا محمد بلوچ کو پاس نامہ پیش کیا اور کوئٹہ شہر کے عوام کی مشکلا ت سے انہیں آگا ہ کیا ۔آخر میں چمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال اینڈ سٹریز کوئٹہ کے صدر حاجی جمعہ خان نے معزز مہمانوں کو شیلڈ پیش کی اور بعد میں مہمانوں کے اعزاز میں پور تکلف اور بلوچستا ن کے قبائلی روایت کے مطابق عصرانہ دیا