|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2015

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ سب پارٹیوں میں عسکری ونگز ہوتے ہیں ان کا خاتمہ ہونا چاہیے جو باتیں صولت مرزا نے کہی ہیں وہ بہت خطرناک ہیں ، ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے پوری جماعت کو برا کہنا ٹھیک نہیں لیکن جو کرائم میں ملوث ہو اس کو سزا ضرور ملنی چاہیے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں جب تک ثبوت نہ آجائے اس وقت تک کچھ نہیں کہاجاسکتا ایم کیو ایم لاکھوں ووٹ لیکر پارلیمنٹ میں آتی ہے پوری ایم کیو ایم کو خراب کہنا درست نہیں لیکن کسی بھی سیاسی جماعت کا رکن کرائم میں ملوث ہو تو اسے سزا ضرور ملنی چاہیے ۔ صولت مرزا کا بیان انتہائی خطرناک ہے اگر اس کے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوگئے تو ایم کیو ایم کیلئے یہ خطرے کی گھنٹی ہوگی