|

وقتِ اشاعت :   March 21 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ڈپٹی آرگنائز سینیٹرڈاکٹرجہانزیب جمالدینی نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ بلوچستان کی زمینداروں کے ساتھ واپڈاحکام کے ارباب اختیار نے جومعاہدہ کیاتھاکہ بلوچستان کے زمینداروں کو8گھنٹے زرعی زمینوں کے لئے بجلی فراہم کی جائیگی لیکن ایساہوتاہوادیکھائی نہیں دیتافکت 4گھنٹے بلوچستان کے زمینداروں بلخصوص نوشکی کوبجلی دی جارہی ہے جومعاہدے کے برعکس اقدام کے مترادف ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے غیورعوام زرعی شعبے سے وابستہ ہے لیکن گزشتہ چندسالوں سے اسے بلوچستان کے زمیندارجوغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مزیدکسمپرسی معاشی تنگ دستی بدحالی کاسامناکررہے ہیں اوراس قبل اورموجودہ حکمران بلوچستان کے اس شعبے سے وابستہ زمینداروں کیلئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے زرعی شعبے سے وابستہ لوگ نان شبینہ کے محتاج بنتے جارہے ہیں اوریہ شعبہ تباہی کے دہانے پرپہنچ چکی ہیں حکمرانوں اورواپڈاحکام کے ارباب اختیارکی ذمہ داری بھی یہی بنتی ہے کہ زمینداروں کے ساتھ جوطے شدہ معاہدہ تھااس پرفوری عملدرآمدکیاجائے اورنوشکی سمیت بلوچستان کے دیگراضلاع میں اس معاہدے کے تحت اس زرعی زمینوں کیلئے مختص جوٹائم رکھاگیاتھااس کے مطابق بجلی کی فراہمی کوئی یقینی بنایاجائے بلوچستان جوپہلے ہی صنعت جوپہلے ہی نہ ہونے کی برابرہے اوراب زمینداران بھی مشکلات سے دوچارہوجائے توبلوچستان کے عوام مزیدمعاشی اورمعاشرتی طورپران کے عمل ان کااستحصال کاسبب بنے گاانہوں نے کہاکہ حکومتوں کی ذمہ داریاں یہ ہوتی ہے کہ وہ عوام کی بنیادی انسانی ضروریات اورتمام مکتبہ فکرکے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں لیکن بلوچستان کی حقیقی ترقی وخوشحالی اورعوام کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں رونماہونے کی بجائے عوام مزیدمشکلات کاسامناکررہے ہیں انہوں نے کہاکہ بی این پی عوام کی احساسات وجذبات کی ترجمانی کرتی ہے اورعوام کے مسائل کے حل اورمجموعی عوامی مشکلات کے حل کیلئے ہماری جدوجہد اورکوششیں ہمیشہ جاری رہیں گی ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اورعوام کیلئے قومی وجمہوری اندازمیں ہرفورم پربلوچستان کے مسائل اورزمینداروں کے زبوحالی کیلئے آوازبلندکرنے سے پھیچے نہیں رہیں گے کیونکہ ہم عوامی خدمت پریقین رکھتے ہیں اورعوام ہی کیلئے ہماری جدوجہد ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے بیان کے آخرمیں بلوچستان کے واپڈاکے ارباب اختیارپرزوردیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زمینداروں اورواپڈاکے درمیان جوفیصلہ ہواتھااس پرمن عن عملدرآمدکیاجائے اس کے برعکس بی این پی خاموش نہیں رہے گی بلکہ اپناسیاسی کرداراداکرتے ہوئے زمینداروں کوکسی بھی صورت میں تنہانہیں چھوڑے گی۔