|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2015

کوئٹہ : محمد شہی ٹاؤن میں گذشتہ شب فورسز کے چھاپے کے دوران فائرنگ کے ناخوشگوار واقعہ کے نتیجے میں ایک شہری کے زخمی اور بعدازاں ہسپتال میں جاں بحق ہونے پر ورثاء نے ہاکی چوک پر جاری احتجاج صوبائی وزیر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمد خان شاہوانی، سنیٹر کبیر محمد شہی وزیراعلیٰ کے ترجمان جان محمد بلیدی اور نیشنل پارٹی کے رہنما ٹکری شفقت لانگو کی جانب سے واقعہ کی تحقیقات کمشنرکوئٹہ کے ذریعہ کرانے کی یقین دہانی پر ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب محمد شہی ٹاؤن مشرقی بائی پاس میں فورسز کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص محمد مراد زخمی ہوا جسے فورسز نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا تاہم زخمی شخص جاں بحق ہوگیا ورثاء نے اس ناخوشگوار واقعہ کے خلاف ہاکی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس پر صوبائی وزیر دیگر قائدین کے ہمراہ ورثاء سے ملے اور یقین دلایا کہ واقعہ کی تحقیقات کمشنر کوئٹہ کے ذریعہ کرائی جائیں گی اس یقین دہانی پر ورثا نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔