کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبربگٹی نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے بگٹی مہاجرین کاجلدان کے علاقوں میںآبادکاری کاوعدہ کیاتھااس پرعملدرآمدکویقینی بنائے کارکن کسی بھی جماعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے وطن یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے صدرمحمدندیم کاکڑ کی قیادت میں نومنتخب عہدیداروں نائب صدرزاہدبلوچ،نائب صدردوئم ایازرند،جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن کرد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری دادمحمدکاکڑ،آفس سیکرٹیر حیدرکاکڑ،حقمل کاکڑ،مقبول کاکڑ،نورعلی کاکڑ،ایمل کاکڑ،ندامحمدکاکڑ،دولت کاکڑ،ظاہربڑیچ،ضیاء سید،مظہر،داؤدکاکڑ،نافع کاکڑ،سراج الدین کاکڑ،محمدساجد ،نصیرخان ،جواد ،دارو خان ،محمدجمال،کلیم اللہ،محمدصدیق،قیوم اوردیگرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نے نومنتخب کابینہ ،یوتھ ونگ کومبارکباد پیش کی اورامیدظاہرکی کہ وطن یوتھ آرگنائزیشن کے کارکن وعہدیداران نوجوانوں میں منفی سرگرمیوں کی بیخ کنی اوراچھے اقدامات کے فروغ کیلئے کام کریں گے انہوں نے کہاک کسی بھی سیاسی جماعت میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وزیراعظم پاکستان نے بگٹی مہاجرین کی آبادکاری کاوعدہ کیاتھاہم منتظرہے وفاقی حکومت اورصوبائی حکومت کے کہ وہ اس بارے میں اعلانات کرے اورجلدازجلدبگٹی مہاجرین کوان کے علاقوں میں باعزت آبادکرے انہوں نے کہاکہ جمہوری وطن پارٹی کے عوامی رابطہ مہم میں جوش وجذبے سے عوامی شرکت شہیدوطن نواب محمداکبربگٹی سے والہانہ محبت اوربصیرت کامظہرہے انہوں نے مزکری رہنماؤں آرگنائزراورپارٹی کے کارکنوں کوبھی خراج تحسین پیش کیاجودن رات محنت کرکے پارٹی کوفعال بنانے کیلئے کوشاں ہیں انہوں نے کہاکہ اگرصاف وشفاف الیکشن کابلوچستان میں انعقاد ہوتوجمہوری وطن پارٹی کواقتدارکے حصول سے کوئی نہیں روک سکتاانہوں نے کہاکہ اس وقت زوراورقوتوں کوبھی احساس ہوناچاہئے کہ بلوچستان کے مسائل کومصنوعی قیادت کے ذریعے حل نہیں کیاجاسکتاکیونکہ مصنوعی قیادت کے پروان چڑھانے کے بدولت وقتی مفادات توحاصل کئے جاسکتے ہیں مگرمستقبل میں حالت بدترین خرابی کاباعث بنے گا۔