|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2015

کوئٹہ :گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے ہمارے بچوں کو اللہ اور رسولؐ کے نام پر مارتے ہیں جوکسی بھی صورت شرعی طور پر صحیح نہیں ہیں غربت بد امنی کی سب سے بڑی وجہ ہے غربت کے خاتمے کے بغیر صوبے کے حالات ٹھیک نہیں ہونگے وہ لوگ جو ابتک فیصلہ نہیں کرچکے وہ جلد فیصلہ کرلیں اور صوبے کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں ورنہ مستقبل میں ان کیلئے حالات ٹھیک نہیں ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عسکری پارک میں 23مارچ کی مناسبت سے عسکری میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ ناصر خان جنجوعہ،چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نور محمد مسکانزئی،جسٹس کامران ملاخیل،آئی جی پولیس محمد عملش خانِ،صوبائی وزراء ڈاکٹر حامد خان اچکزئی،سردار رضا خان بڑیچ،نواب محمد خان شاہوانی،سردار اسلم بزنجو،رحمت صالح بلوچ،سینیٹر کبیر محمد شہی،سینیٹرروزی خان کاکڑ،اراکین اسمبلی منظور احمد کاکڑ،عامر رند،عبدالمالک کاکڑ،یاسمین لہڑی،ولیم برکت،مےئرکوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ،ڈپٹی مےئر محمد یونس بلوچ،ڈسٹرکٹ چےئرمین ملک نعیم خان بازئی،سیکرٹری داخلہ اور سی سی پی او کوئٹہ بھی موجود تھے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کو بہت طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا ملک کی آزادی کی قدر کرنی چاہئے گزشتہ کئی سالوں سے ملک حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی شہید ہوگئے اور ہمارے بچوں کو اللہ اور رسولؐ کے نام پر مارتے ہیں جوکسی بھی صورت شرعی طور پر صحیح نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور جب تک غربت نہیں ختم کی جاتی اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہونگے وفاقی حکومت اور پاک فوج نے قلیل عرصے میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا بلوچستان کے عوام ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں وہ لوگ جو ابتک فیصلہ نہیں کرچکے وہ جلد فیصلہ کرلیں اور صوبے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے انکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر انکا مستقبل خطرناک ثابت ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب ملکر تہیہ کریں کہ صوبے کے حالات بہتر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دیں انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بیرونی واندرونی خطرات لاحق ہیں اور صوبے میں امن وامان کی بہتری کی ضرورت ہے وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔دریں اثناء کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے ان لوگوں کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بہن بھائی کو قتل کرکے جہاد اور آزادی کی جنگ چھوڑ دیں اور اب موجودہ طرز عمل کو بدل ڈالنا ہوگا بلوچستان کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اور کسی کو یہاں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر خان جنجوعہ نے عسکری پارک میں عسکری میلے کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 23مارچ یوم پاکستان کا دن ہے اور یہ وہ تاریخ ساز دن ہے جس میں ہمارے آباؤ اجداد نے طویل جدوجہد کرکے اس ملک کو حاصل کیا اور ہم نے اس ملک کو اس طریقے سے نہیں چلایا جس طریقے سے آزاد کیا گیا انہوں نے کہا کہ آج غلامی کے منہوس دن سے چھٹکارہ پانا ہے اور آج ہندو اور انگریزوں سے غلامی کی آزادی کا دن ہے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دے کر دنیا میں ایک شناخت دی عزت وغیرت کے ساتھ اور آزاد ہواؤں میں سانسیں لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حال اور مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے ماضی کو بھولنا ہوگا کیونکہ پاکستان اندرونی طور پر زخموں کا شکار ہے اور بیرونی قوتوں نے ہماری نا اتفاقی سے فائدہ اٹھا کر ہمیں تقسیم کردیا انہوں نے کہا کہ ہم سب ملکر اپنے قربان میں جھانکیں کہ ہم نے ملک کے لئے کیا کیا ہے انہوں نے کہا کہ اپنی بہن وبھائی کو قتل کرکے جہاد اور آزادی کی جنگ چھوڑنی ہوگی کیونکہ صوبے کی عوام اب صوبے کی ترقی وخوشحالی چاہتے ہیں اورجو بھی حالات خراب کرنیکی کو شش کرینگے عوام انکا ڈٹ کر مقابلہ کریگی موجودہ طرز عمل کو تبدیل کرکے اپنے رویوں میں تبدیلی لانی ہوگی بلوچستان کی عوام محب وطن ہے اور جمہوری لحاظ سے بھی مضبوط ہے اور جمہوری نظام کو اپناتے ہوئے ملک میں سب سے پہلے بلدیاتی انتخابات کروائے گئے انہوں نے کہا کہ ہم اعتراف کرتے ہیں کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام سے ہیں اور عوام ہم میں سے ہیں۔