کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہا ہے کہ ریاستی فورسز کی بلوچ کش پالیسیاں بلوچستان بھر میں مزید تیز کردی گئی ہیںیہاں جاری ہونے والے اپنے بیان میں کہاہے کہ گزشتہ روز فورسز نے سوئی کی قریبی علاقوں آرڈی 238′ کٹھن اور گوپٹ میں آپریشن کیا جس میں ریاستی فورسز کو فضائی کمک کے لیے جنگی ہیلی کاپٹروں کی بھی مدد حاصل رہی۔ سول آبادی پر کاروائی کی گئی جس میں خواتین سمیت چار افرادزخمی ہوئے اور تین بے گناہ بلوچوں’کنڈھا ولد علمان بگٹی’ محبوب ولد میاں خان اور یاری بگٹی کواپنے ساتھ لے گئے فورسز نے آپریشن کے دوران متعدد گھروں کو نذر آتش کردیا واضع رہے کہ ڈیرہ بگٹی گزشتہ کئی دنوں سے فورسز کے محاصرے میں ہے اور کئی بے گناہ بلوچوں کو سرمچار ظاہر کر کے شہید کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ کیچ مند میں آپریشن کر کے سینکڑوں بے گناہ بلوچوں کو اغوا کر لیا گیا ہے ۔