اسلام آباد: سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین اور جے یو آئی کے راہنماء مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جغرافیائی اور نظریاتی سر حدات کے تحفظ کے لیئے علماء اور مدارس نے پہلے بھی قر بانیاں دی ہیں اور ضرورت پڑ نے پرآئندہ بھی دیتے رہیں گے ،کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر نہیں بننے دیا جا ئے گا ،علماء اور مدارس دینیہ قوم میں اتحاد کے لیئے کوشاں ہیں اور یہی وقت کی اہم ضرورت ہے ،فرقہ واریت پھیلانے کی سازشوں کا مقابلہ کیا جا ئے گا حالات کا تقاضا ہے کہ دینی اور سیا سی قوتیں اختلافات بھلا کر ایک صف میں کھڑی ہوں وہ جامعہ دارالعلوم اسلامیہ کا مران بلاک علامہ اقبال ٹا ؤن میں استقبالیہ اور تقسیم انعامات اور جامعہ محمدیہ قاسمیہ کی سنگ بنیاد اورعبد القدیر گجر کے گھر عشائیہ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ان تقریبات سے وفا ق المدارس العربیہ کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری ،جے یو آئی کے قائم مقام سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ، مو لا نا مشرف علی تھانوی ،مو لا نا محب النبی ،قاری احمد میاں تھانوی ،قاری خلیل احمد تھانوی ،حافظ اشرف گجراور دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر مو لا نا عبد الخبیر آزاد،مو لا نا سعد صدیقی،مو لا نا عبد الرحمن ،قاری نذیر احمد ،مو لا نا محمدنعیم ،حافظ عبد الواجد ،مو لا نا مفتی عقیل خان اور دیگر موجو د تھے مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ آزادی اور پا کستان کے قیام کے لیئے قر بانیاں ہمارے اکا بر نے دی ہیں انہوں نے کہا کہ دینی قوتوں کے بغیر ملک اگے نہیں بڑھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ کلمے کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر ریاست نہیں بننے دیا جا ئے انہوں نے کہا کہ دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہو تا ہے اس لیئے ہمارا مؤقف ہے ہر قسم کی دہشت گر دی کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ پا کستان میں عسکری اور سیا سی قوتیں دہشتگر دی کے خلاف ایک صف پر ہیں انہوں نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ اسلامی شائر کے تحفظ کے لیئے جہد مسلسل کی ہیں اور آج امت میں وحدت کے لیئے ہم کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ مغرب دینی مدارس کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے خلاف پراپیگنڈا کر رہے ہیں دین اسلام کے خلاف ہر قسم کا پلان نا کام ہو گا اور دینی مدارس کی تعداد بڑھتی رہے گی انہوں نے کہا کہ علماء اور مدارس اپنی ذمے داریوں کو محسوس کر یں اور قوم میں وحدت کے لیئے کردار ادا کرتے رہیں ۔وفاق المدارس کے سیکر ٹری جنرل مو لا نا حنیف جالندھری نے کہا کہ یورپ اور امریکہ اور لادینی قوتیں دینی مدارس کے خلاف مہم چلا رہے ہیں انھیں دہشت گر دی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا ہے کہ اسلحہ کسی مدرسہ سے نہیں بلکہ 9زیرو سے ملا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کا پیغام محبت اور اتحاد پھیلارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت دینی مدارس اور علماء کو ہرساں کر نا بند کرے ۔جے یو آئی کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولا نا محمد امجد خان نے کہا کہ پا کستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف اسلامی فلاحی ریاست میں ہے