|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2015

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد نے غیر ملکی کمپنی کیلئے تیل لے کر جانے والے آٹھ آئل ٹینکروں پر فائرنگ کردی ، نامعلوم افراد چار ٹینکر ڈرائیور کو بھی اغواء کرکے فرار ہوگئے۔ لیویز کے مطابق سیندک پروجیکٹ کے لئے فرنس آئل لے کر جانے والے ٹینکرز کراچی سے چاغی جارہے تھے کہ راستے میں مستونگ کے علاقے کردگاپ میں کلی شربت خان کے قریب نامعلوم افراد نے ٹینکرز پر فائرنگ کردی۔ ملزمان کی فائرنگ سے آٹھ آئل ٹینکروں کے ٹائرس برسٹ ہوگئے جبکہ ٹینکرز پر گولیاں لگنے سے لاکھوں لیٹر فرنس آئل ضائع ہوگیا۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے بعد نامعلوم ملزمان نے ٹینکروں کے چار ڈرائیوروں کو اغواء4 کرلیا۔ مغویوں میں ٹینکر رجسٹریشن نمبر ٹی ٹی بی 878 کے ڈرائیور حاجی غلام حسین ولد عبدالرحمان موسیانی سکنہ حب چوکی ، ٹینکر نمبر ٹی ٹی سی 680 کے ڈرائیور علی مراد ولد رحیم بخش سمالانی سکنہ تحصیل زہری ضلع خضدار، ٹینکر نمبر ٹی ٹی اے 672کے ڈرائیور حسن بلوچ ولد غلام محمد کراچی ، ٹینکر نمبر ٹی ٹی اے 729 کے ڈرائیور محی الدین مینگل ولد غلام نبی سکنہ خضدار شامل ہیں۔ ملزمان نے ان چاروں ٹینکروں کے علاوہ ٹینکر رجسٹریشن نمبر ایل ایس بی 6119، ٹی ٹی ڈی 521، ٹی ٹی بی 889، ٹی ٹی اے 324 پر بھی فائرنگ کی اور اس کے ٹائر برسٹ کردیئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ایف سی موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ آل پاکستان آئل ٹینکرز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر محمد یوسف شاہوانی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی ڈرائیوروں کو فوری بازیاب کرایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ آئل ٹینکرز پر حملے کا پہلا واقعہ نہیں، پہلے بھی ایسے حملے ہوچکے ہیں۔ پی ایس او حکام کے ساتھ منگل کی صبح دس بجے اجلاس بلایا ہے جس کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب کالعدم بلوچ یونائیٹڈ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ دریں اثناء بلوچستان کے ضلع زیارت میں فرنٹیئر کور نے کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ برآمد کرکے تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق گرفتار دہشتگرد یوم پاکستان کے موقع پر دہشتگردی کی کارروائی کرنا چاہتے تھے۔ زیارت کی تحصیل سنجاوی میں خفیہ اطلاع ملنے پر 22 اور 23 مارچ کی درمیانی شب کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔کارروائی کے دوران 03دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعدادمیںآتشی اسلحہ وایمونیشن برآمدکرلیاگیا۔برآمد کیے گئے اسلحہ وایمونیشن میں 01عدد12.7ایم ایم گن،01عدد ایل ایم جی،02عددراکٹ لانچرز،01عدداسنائپررائفل،01عددجی تھری رائفل،01عددایم پی رائفل،01عددراکٹ لانچر بم،02عددہینڈگرنیڈبمعہ فیوز، 08عددایس ایم جی میگزین، 02عدد30بورپسٹل، 01عدد30پورپسٹل بیرل،02عددپسٹل میگزین،01عددایس ایم جی بٹ، 01عددسٹل کیمرہ، 01عدددوربین،2700راؤنڈزایم ایم گن،1000ایس ایم جی راؤنڈز،150 راؤنڈز30بورپسٹل اور30راؤنڈزاسنائپررائفل کے شامل ہیں۔ برآمدہونے والا مذکورہ آتشی اسلحہ اور گولہ بارود کوکالعدم تنظیم کے دہشت گردوں نے یوم پاکستان کی تقریبات کوسبوتاژ کرنے کیلئے استعمال کر نا تھا لیکن فرنٹےئرکوربلوچستان کی کامیاب اوربروقت کارروائی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملادیا۔آئی جی ایف سی بلوچستان میجرجنرل شیرافگن نے فرنٹےئرکوربلوچستان کی کامیاب کارروائی کوسراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی ایجنڈے پرعمل پیراشدت پسنداپنے مذموم مقاصدکی تکمیل کیلئے یوم پاکستان کے موقع پر بے گناہ اور معصوم لو گوں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔تاکہ صوبے میں بدآمنی پھیلا کر ملک کو عدم استحکام سے دوچار کر سکے لیکن فرنٹیئر کور بلوچستان عوام کے تعاون سے شد ت پسندو ں اور دہشت گردو ں کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو نے دیں گی ۔مزید برآں اُنہو ں نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ بلو چستان کو پُرامن اور مثالی صوبہ بنانے کیلئے کسی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جائیگا اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب فرنٹیئر کور بلو چستان اور دیگر سیکیورٹی ادارے ملک صوبے بھر سے دہشت گردوں اور شرپسندوں کا قلع قمع کر دے گی۔