|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2015

جعفرآباد : بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم تخریب کاروں نے آٹھ انچ گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا جس سے ڈیرہ بگٹی کے کئی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں نامعلوم تخریب کاروں نے کنواں نمبر15 سے پلانٹ کو گیس فراہم کرنے والے آٹھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردہا جس سے پیرکوہ پیر سوری سمیت ڈیرہ بگٹی کے بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی ایف سی اور لیویز فورسز کے اہلکار اور گیس انتظامیہ جائے وقوعہ پہ پہنچ گئی اور علاقے کو اپنے حصار میں لے لیا آگ پر قابو پانے کے لیئے پیوریفیکشن پلانٹ سے گیس کی فراہمی کو معطل کیا گیا تاکہ گیس کا اخراج نہ ہو گیس ترجمان کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد ہی پائپ لائن کی مرمت کی جائیگی جس میں تین سے چار روز لگ سکتے ہیں تاہم متبادل زرائع سے منقطع ہونے والے علاقوں کو آئیندہ چوبیس گھنٹوں کے اندر سپلائی بحال کی جائیگی اور گیس پائپ لائنوں کی سیکورٹی مزید بہتر بنانے کے لیئے اقدامات کی جارہی ہیں واضح رہے کہ ڈیرہ بگٹی جعفرآباد اور نصیرآباد میں آئے روز گیس پائپ لائنوں کو تباہ کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ملک کے صنعتی علاقوں سمیت گھریلو صارفین کو بھی سخت مشکلات درپیش ہیں اس کے علاوہ حکومت اور گیس کمپنیوں کو کروڑوں روپے نقصان کا سامنا ہے اور گیس کی پیداآوری عمل میں بھی بتدریج کمی واقع ہورہی ہے۔