|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2015

کوئٹہ : قومی سیاست میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل خواتین کو چاہئے کہ وہ سیاسی عمل میں اپنی شمولیت کو یقینی بنائیں نیشنل پارٹی کی مرکزی سیکرٹری خواتین رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق ‘ نیشنل پارٹی کی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی ‘ نیشنل پارٹی کے رہنماء حاجی عطاء محمد بنگلزئی ‘ حاجی عبدالواحد شاہوانی ‘ عبدالغفار قمبرانی ‘ لیاقت شاہوانی‘ فرزانہ رئیسانی ‘ صابرہ ایڈووکیٹ سمیرا ایڈووکیٹ نے زمیندار گلی رحیم کالونی برما ہوٹل سریاب میں صائمہ بلوچ ‘ ریحانہ بلوچ ‘ کلثوم بلوچ ‘ شکیلہ بلوچ ‘ گلشن بلوچ ‘ صنم بلوچ ‘ خالدہ بلوچ ‘ سکینہ بلوچ ‘ شبانہ بلوچ ‘ ماہ جبین بلوچ کی سربراہی میں سینکڑوں خواتین کی شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی نیشنل پارٹی اپنی منفرد خواتین پالیسی کے باعث خواتین کی پسندیدہ جماعت کے طورپر بلوچستان بھر میں مقبولیت حاصل کررہی ہے سریاب جیسے علاقے میں سینکڑوں خواتین کا نیشنل پارٹی کے پروگرام سے متفق ہوکر شامل ہونا نیشنل پارٹی کی سیاسی جدوجہد کیلئے انتہائی نیک شگون ہے اس موقع پر مرکزی سیکرٹری خواتین صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحاق نے مزید کہا کہ آج انتہائی خوشی کی بات ہے کہ ہماری بہنیں قومی سیاست میں شامل ہوکر آج ہماری صفوں میں شامل ہوگئی ہیں ان کی شمولیت سے نیشنل پارٹی میں خواتین کا کردار اور بھی اہمیت اختیار کرے گا انہوں نے کہا کہ میں اور میری ساتھی رکن صوبائی اسمبلی خواتین کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہیں چاہئے وہ اسمبلی فلور ہو یا اسمبلی فلور سے باہر ہر میدان میں ہم اپنی بلوچستان سمیت ملک بھر کی بے بس مجبور اور لاچار ماؤں بہنوں کے حقوق دلانے میں سرگرم عمل ہیں نیشنل پارٹی کی حکومت خواتین کی وارثتی اور تعلیمی حقوق کے حصول کیلئے جامعہ پالیسی رکھتی ہے اور خواتین کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی شمولیت کے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی یاسمین لہڑی نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی خصوصی دلچسپی کے باعث سریاب کی ترقی کیلئے کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈ جاری کئے گئے جن سے سریاب کے تمام سکولوں کے اپ گریڈ ایشن مرمت اور سازو سامان کی فراہمی کو عملی جامعہ پہنایا گیا اور کئی ترقیاتی کام تکمیل کے مراحل میں ہیں جن میں روڈ ‘ نالیاں اور پختہ گلیاں شامل ہیں اس کے علاوہ مزید کروڑوں روپے کے فنڈ جاری کئے جارہے ہیں جن سے ایجوکیشن کمپلیکس ‘کھیل کے میدان اور پارک بنائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ جہاں تک سریاب کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی مشکلات تھیں ان مشکلات کو حل کرنے کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنی خصوصی فنڈ سے سریاب میں 29 ٹیوب ویل منظور کئے جن پر کام جاری ہے جو بہت جلد سریاب کی عوام کو پینے کا صاف پانی میسر کریں گے اس کے علاوہ انہوں نے غریب خواتین کے بچوں اور علاقے کے غریب بچوں کی تعلیمی وطیفے کی مد میں لاکھوں روپے کا اعلان کیااور انہوں نے کہا کہ سینکڑوں خواتین کا پارٹی پروگرام سے متاثر ہو کر شامل ہونا ہماری جدوجہد کو تقویت بخشتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کی بہتر تعلیم کیلئے ہرممکن مدد کریں گے اور انہیں بہتر سے بہتر تعلیم فراہم کریں گے کیونکہ ہمارا ویژن لکھا پڑھا بلوچستان ہے اس موقع پر فرزانہ رئیسانی ‘ صابرہ ایڈووکیٹ ‘ سمیرا ایڈووکیٹ نے صائمہ بلوچ ‘ ریحانہ بلوچ ودیگر شامل ہونیوالی خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہماری شامل ہونیوالی بہنیں علاقے میں نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں گی تاکہ سریاب سمیت بلوچستان بھر میں نیشنل پارٹی خواتین کے حقوق کے حصول کی علمبردار ثابت ہو۔