کوئٹہ : کوہلو میں بی آر اے سے تعلق رکھنے والے آٹھ مفرور فراریوں نے ہتھیار ڈالتے ہوئے خو کو قانون کے حوالے کردیا ۔سرانڈر ہونے والے فراری کا فی عرصے سے ملک دشمن کارروائیوں میں ملوث تھے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کوہلو میں بی آر اے سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر شہک عرف چا لا ریش نے آٹھ ساتھیوں سمیت کمانڈنٹ میوندرائفلز کرنل مسرور الرحمان اور علاقہ معتبرین خان محمد مسوری ، طارق مسوری اور جلاالدین کلپرکی موجود گی میں ہتھیار ڈال کر خود کو قانو کے حوالے کیا۔ اس موقع پر ہتھیار ڈالنے والے فراریوں نے پرامن شہری کی طرح زندگی گزارنے ، ملک دشمن عناصر کا ساتھ نہ دینے پر آئندہ محب وطن بننے کا عہد کیا۔ درین اثناء ،فراریوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے عام معافی کا اعلان اور ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کو اسپیشل پیکج دینے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ کبھی ملک دشمن عناصرکا ساتھ نہیں دینگے اور محب وطن شہری بن کر عام آدمی کی طرح پرامن شہری کی طرح زندگی گزاریں گے۔ واضح رہے۔ کہ ہتھیار ڈالنے والے فراری کے کمانڈر پیسو ں کی خاطر بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا بیرون ملک مقیم لیڈروں کے احکامات پر فورسز پر حملوں ، پائب لائینوں کو اڑانے اور سول آبادی کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی جی ایف سی بلوچستا ن مجیر جنرل شری افکن نے ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کے اس اقدام کو رسہراتے ہوئے کہا کہ جو بھی فرار ہتھیار ڈال کر محب وطن ہونے کا ثبوت دے گا۔ ہم ان کا ساتھ ہیں۔ اور ان کو ایک امن پسند شہری کی طرح زندگی گزارنے کا بھر پور مواقع فراہم کئے جائینگے۔ انہوں نے فراریوں کے اس اقدام کو سہراتے ہوئے کہاکہ صوبے کے حالات تیزی سے امن کی طرف گامزن ہیں۔ فرنٹیئر کور بلوچستان اور دیگر حکومتی اداروں کی بہتر مخلصانہ پالیسیوں کی وجہ سے ہی بھٹکے ہوئے لوگ پہاڑوں سے واپس آر ہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فراریوں کے ہتھیار ڈالنے سے دوسرے پہاڑوں پر رہنے والے فراریوں کیلئے ایک مثبت پیغام ہے۔