کوئٹہ : حکومت بلوچستان کے ترجمان جان محمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد پر اتحادیوں کے درمیان کچھ ناراضگیاں پیدا ہوئی ہیں جس پر معذرت خواہ ہیں اسپورٹس فیسٹیول محکمہ کھیل کی جانب سے انعقاد کیا گیا سیکورٹی اداروں نے موجودہ حالات کے تناظر میں اسپورٹس فیسٹیول میں اپنا کردار ادا کیا ثقافت اور اسپورٹس سیکورٹی ادارے نہیں کررہے تاہم وہ سیکورٹی فراہم کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر محکمہ کھیل کی جانب سے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد سے حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں کے درمیان جو اختلافات پائے گئے ان کو مل بیٹھ کر حل کریں گے یہاں پشتون بلوچ ہزارہ یا پنجابی کا مسئلہ نہیں بلکہ ہم بلوچستان میں بسنے والی تمام قوموں کی ثقافت کو اجاگر کررہے ہیں اور اسپورٹس فیسٹیول میں برابری کی بنیاد پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹیول سیکورٹی اداروں نے نہیں بلکہ محکمہ کھیل کی جانب سے انعقاد کیا گیا ہے کیونکہ موجودہ حالات میں صوبہ کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور وہ صرف عوام اور کھلاڑیوں کو سیکورٹی فراہم کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان جو اختلافات پیدا ہوئے ہیں ان کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور کسی قوم کیساتھ حق تلفی نہیں کریں گے ۔