اسلام آباد : وزیر مملکت برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل جام کمال نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں کہا کہ پیٹرول اور گیس میں بھی بجلی کی طرح چوری ہوتی ہے پیٹرولیم مصنوعات میں 70 فیصد حکومت کا شیئر ہوتا ہے ۔ گوادر ، ایران 80 کلو میٹر ملانے والا پائپ لائن کا حصہ ایران پر بین الاقوامی پابندیاں اٹھائے جانے پر مکمل ہو گا ۔ ایم کیو ایم کے رکن رشید گوڈیل نے سوال کیا کہ ایل ایم جی کی قیمت کیا متعین کی ہے جس پر وزیر مملکت نے کہا کہ ایل ایم جی کی قیمت کا تعین بعد میں کیا جائے گا نئے سی این جی پیمپس کو لائسنس جاری کرنے کا معاملہ اوگرا کا ہے ۔ وزارت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں تاہم نئے سی این جی فراہمی کا لائسنس کی فیس 25000 ہے جبکہ اس بات کی وضاحت ضروری ہے کہ اوگرا وفاقی حکومت کی جانب سے سی این جی سٹیشنوں کے قیام پر پابندی کی وجہ سے ملک بھر میں انہیں نئے لائسنس جاری نہیں کر رہا ہے گیس کی قیمت مختلف وقت میں مختلف پالیسیوں کی وجہ سے مختلف ہوتی ہے گیس کی قیمت 4 ڈالر سے بڑھ کر 9 ڈالر ہو گئی ہے ۔ سوئی سدرن گیس 15 اور سوئی ناردن گیس میں 13 ارکان بورڈ میں شامل ہیں ۔ حکومت کا اختیار ہے کہ وہ بورڈ ممبران تعینات کرے ۔ ایم این اے شازیہ مری کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گیس کی پیداوار کے متعلق حمتی نمبر نہیں دے سکتا ۔ اس وقت ملک کی کل ضروریات کے پیش نظر درآمد کئے جانے والے تیل کی مقدار 17.96 میٹرک ٹن ہے ۔ وفا قی وزیر قانون و اطلاعات پرویز رشید نے بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ کم عمری شادی کا قانون صوبائی حکومتیں طے کرتی ہیں ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات شامل ہوتی ہیں وزارت قانون نے اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پارلیمانی امور کو بجھوا دی ہیں وہی شیڈول طے کریں گے اور یہ بل بحث کے لئے اسمبلی میں لایا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پہلیپاکستان 127 نمبر پر تھا اب 126 نمبر پر ہیں ملک میں کرپشن کم ہوئی ہے ۔ ہندوستان اور چین ہم سے بہتر ہے پچھلے ڈیڑھ سال کی کاوشوں کی وجہ سے کرپشن کم ہوئی ہے ڈاکٹر عذرا افضل پیچوہو نے سوال کیا کہ بچوں کے حقوق کے لئے کیا کیا جا رہا ہے