کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبربگٹی سے جمہوری وطن پارٹی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزرمیرشمس کرد کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں اورورکرزکی ملاقات وفد میں وطن یوتھ آرگنائزیشن کے صدرمحمدندیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری عطاء الرحمن،ڈپٹی آرگنائزآغانعیم اوروطن اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیدارشامل تھے وفد نے گزشتہ روز پارٹی کارکردگی اورفعالیت سے آگاہ کیااورپارٹی کومزیدفعال بنانے کیلئے تجاویز پیش کئے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ طلال اکبربگٹی نے کارکنوں اورعہدیداروں کی کارکردگی کوسہراہتے ہوئے کہاکہ شہیدوطن نواب اکبربگٹی کی شہادت سے لیکرآج تک بدستورجمہوری وطن پارٹی کودیوراسے لگانے کی بھرپورکوشش کی جارہی ہئے مگرمجھے فخرہے کہ شہیدوطن نواب اکبربگٹی کے حقیقی جانثاروں پرجوآمرانہ دورسے لیکرآج تک شہیدوطن نواب اکبربگٹی شہید کاپرچم تھامے جدوجہد میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ جمہوی وطن پارٹی کی عوامی رابطہ مہم میں عوام کی بھرپورشرکت ثابت کرتی ہے کہ لاکھ حربے استعمال کئے مگرحقیقی قیادت کودبایانہیں جاسکتاانہوں نے کہاکہ پارٹی عہدیداروں اورعوامی ورکرعوامی رابطہ مہم کومزیدتیز کرے کیونکہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے بگٹی مہاجرین کی جلدان کے علاقوں میںآبادکاری کاوعدہ کیاہے اورہمیں امیدہے کہ بہت جلدبگٹی مہاجرین خوش خبرسنیں گے اورانشاء اللہ ہم جمہوری وطن پارٹی کے عہدیداروں اورکارکنوں کے ہمراہ ڈیرہ بگٹی میں ہونگے انہوں نے کہاکہ ناصرف کوئٹہ بلکہ نصیرآباداورجعفرآباد اورصوبے کے دیگراضلاع میں بھی عوامی رابطہ مہم کاآغازکیاجائیگا تاکہ ایک بڑی عوامی قوت بگٹی مہاجرین کے ساتھ ڈیرہ بگٹی پہنچے اس موقع پرجمہوری وطن پارٹی کے مرکزی رہنماء نویداحمدگل محمدبلوچ میرپیرمحمدبگٹی خواتین ونگ کی صدرآوازمینگل بھی موجود تھیں۔